’ایک ہڈی اور کُتے سات‘، ارجن کپور-تبو اور نصیرالدین شاہ کی فلم’کُتے‘ کا فرسٹ لُک جاری، دیکھیے ویڈیو
’ایک ہڈی اور کُتے سات‘، ارجن کپور-تبو اور نصیرالدین شاہ کی فلم’کُتے‘ کا فرسٹ لُک جاری، دیکھیے ویڈیو
فلم کُتے کو لو رنجن، وشال بھردواج، انکور گرگ، ریکھا بھردواج نے لو فلمس اور وشا ب ھردواج فلم کے بینر تلے پرودیوس کیا ہے۔ اس کا میوزک وشال بھردواج نے تیار کیا ہے اور بول گلزار نے لکھے ہیں۔
ارجن کپور اور تبو کی آنے والی فلم کتے کا فرسٹ لُک شیئر کردیا گیا ہے۔ اس میں ارجن کپور پولیس آفیسر کے رول میں نظر اائیں گے۔ ارجن کپور نے سوشل میڈیا پر ایک چھوٹی سی کلپ شیئر کی ہے، جس م یں ان کے ساتھ تبو، نصیرالدین شاہ، رادھیکا مدان، شاردول بھردواج، کونکنا سین شرما کے لُک کی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔
پولیس آفیسر بنے ارجن کپور ارجن کپور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ایک ہڈی اور سات کُتے۔ اس کلپ میں ارجن کپور کی وائس اوور سنائی دیتی ہے، جس میں وہ کہتے ہیں، ’گولیاں سر پر مار دے، میٹر ختم‘۔ اس دوران وہ پولیس یونیفارم میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے ہاتھ میں گن پکڑی ہوئی ہے۔ اس کے بعد تبو کے ڈائیلاگس سنائی دیتے ہیں، جس میں وہ کہتی ہیں، شیر بھوکا ہے تو کیا زہر کھا لے گا۔‘
اسٹارس کے ڈائیلاگس نے بڑھایا تجسس وہیں، کلپ میں نصیرالدین شاہ انٹینس لُک میں نظرآتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، منہ مانگا دام دونگا اسے اڑانے کا‘۔ اس کے بعد کونکنا سین شرما کا لُک دیکھنے کو ملتا ہے۔ وہ کہتی ہیں، ’بکری ہم، کتا تو اور شیر تیرا مالک۔‘
فلم کُتے کو لو رنجن، وشال بھردواج، انکور گرگ، ریکھا بھردواج نے لو فلمس اور وشا ب ھردواج فلم کے بینر تلے پرودیوس کیا ہے۔ اس کا میوزک وشال بھردواج نے تیار کیا ہے اور بول گلزار نے لکھے ہیں۔ یہ فلم اگلے سال 13 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ معلوم ہو کہ اس سے پہلے ارجن کپور فلم ایک ویلین ریٹرنس میں نظر آئے تھے، جس میں انہوں نے جان ابراہم، تارا ستاریا اور دشا پاٹنی کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔ حالانکہ کمائی کے معاملے میں یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھاپائی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔