Malaika-Arjun:ملائیکہ اروڑہ اور اپنے بیچ عمر کے فرق کے سوال پر ارجن کپور نے دیا کرارا جواب
ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ عمر کے فرق کو لے کر ارجن کپور نے ٹرولرس کو دیا منہ توڑ جواب۔ ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @malaikaaroraofficial)
Arjun Kapoor On Age Difference With Malaika Arora: ارجن کپور کو ڈیٹ کرنے سے پہلے ملائیکہ اروڑہ نے ارباز خان سے شادی کی تھی۔ 19 سال تک یہ شادی بے حد خوشنما چلی لیکن 2017 میں انہوں نے آپسی اتفاق سے طلاق لیا تھا۔
Arjun Kapoor On Age Difference With Malaika Arora: ارجن کپور حال ہی میں فلم ’ایک ولن ریٹرنس‘ میں نظر اائے تھے۔ اپنی فلموں کے علاوہ ارجن کپور، ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ اپنے ریلیشن شپ کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا دل یہ جوڑی جیت لیتی ہے لیکن ہیٹرس کئی سوال بھی اٹھاتے ہیں۔
ملائیکہ اروڑہ سے عمر کے فرق پر ارجن کپور نے کہی یہ بات ملائکہ اروڑا کی عمر 48 سال ہے جبکہ ارجن کپور کی عمر 37 سال ہے۔ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ٹرولرز مختلف کمنٹس کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ ارجن کپور کو بچہ اور ملائکہ کو بوڑھیا کہتے ہیں تو کچھ ان کی جوڑی کا مذاق اڑاتے ہیں۔ حالانکہ ان دونوں کو پرواہ نہیں کہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ارجن کپور نے ملائکہ کے ساتھ عمر کے فرق کے بارے میں کہا کہ 'میرے اور ملائکہ کے درمیان عمر کا فرق ہے اور ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہمارے اردگرد کے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں، بس۔ باہر والے کیا سوچتے ہیں ہم ان کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔ ذہنیت کو بدلنا اتنا آسان نہیں ہے۔ ہم محبت کرتے ہیں اگر ہم مثال بن جائیں تو میں اس سے خوش ہوں۔'
طویل عرصے سے ملائیکہ اور ارجن ایک دوسرے کو کررہے ہیں ڈیٹ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور تقریباً چار سال سے رشتہ میں ہیں۔ اس دوران کئی تقریبات کے علاوہ اس جوڑی کو چھٹیوں پر بھی دوسرے کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا گیا ہے۔ دونوں اپنے تعلقات سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ارجن کپور کے سامنے ان کے اور ملائکہ کے درمیان عمر کے فرق کو لے کر سوالات اٹھتے رہے ہیں اور ہر بار وہ اپنے جواب سے ٹرولرز کی بولتی بند کردیتے ہیں۔
بتادیں کہ ارجن کپور کو ڈیٹ کرنے سے پہلے ملائیکہ اروڑہ نے ارباز خان سے شادی کی تھی۔ 19 سال تک یہ شادی بے حد خوشنما چلی لیکن 2017 میں انہوں نے آپسی اتفاق سے طلاق لیا تھا۔ طلاق کے بعد ہی ملائیکہ اروڑہ نے ارجن کے ساتھ اپنا رشتہ آفیشلی قبول کیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔