ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جون میں ہوگی ارجن کپور - ملائیکہ اروڑہ کی شادی؟ جانیں پوری سچائی

اداکار ارجن کپور (Arjun Kapoor) اور ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) کی شادی کی خبروں کو لے کر مداح کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں۔ مداحوں کے ذریعہ شادی کی تاریخ تک کا اعلان کردیا گیا ہے۔

  • Share this:
جون میں ہوگی ارجن کپور - ملائیکہ اروڑہ کی شادی؟ جانیں پوری سچائی
جون میں ہوگی ارجن کپور - ملائیکہ اروڑہ کی شادی؟ جانیں پوری سچائی

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں ارجن کپور (Arjun Kapoor) اور ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) ہاٹ کپل بن چکے ہیں۔ کافی وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد ارجن کپور - ملائیکہ اروڑہ نے اپنا رشتہ آفیشیل کردیا تھا۔ کئی انٹرویو میں یہ دونوں اپنے رشتے کے بارے میں بات کرتے نظر آئے تھے۔ وہیں جب سوشل میڈیا پر بھی یہ دونوں اپنی تصویروں اور پیار بھرے کمنٹس (ردعمل) کے ذریعہ عشق کا اظہار کرنے لگے تو ان کی شادی کی خبریں بھی اڑنے لگیں۔ ان کی شادی کو لے کر مداح اتنے ایکسائیٹیڈ نظر آئے کہ کئی لوگوں نے ان کی شادی کی تاریخ تک کا دعویٰ کرڈالا۔ حالانکہ ارجن کپور نے ان سب افواہوں کو اپنے ایک جواب سے ہی بند کردیا ہے۔


ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑہ ان دنوں اپنے اپنے گھر میں وقت گزار رہے ہیں۔ وہیں کچھ وقت پہلے ایسی خبریں اڑی تھیں کہ یہ جوڑی اسی سال اپریل میں شادی کرلے گی، یہ خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو اس کے بعد لوگ یہیں نہیں رکے۔ اب خبریں آرہی ہیں کہ یہ دونوں جون میں شادی کرسکتے ہیں۔ وہیں ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق تو ان سبھی خبروں پر ارجن کپور نے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں اپنا ردعمل ظاہر کیا تھا۔


ملائیکہ اروڑہ ان دنوں ارجن کپور کے ساتھ اپنے رشتے کو لے کر بھی سرخیوں میں رہی ہیں۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
ملائیکہ اروڑہ ان دنوں ارجن کپور کے ساتھ اپنے رشتے کو لے کر بھی سرخیوں میں رہی ہیں۔ تصویر : انسٹاگرام ۔


ارجن کپور سے اس انٹرویو میں جون میں شادی کرنے کی افواہوں پر سوال کیا گیا تو اداکار نے کہا- ’نہیں میں نہیں کر رہا ہوں، میں 33 سال کا ہوں اور آپ کو میری بات پر یقین کرنا ہوگا کہ میں ابھی شادی کرنے کی کوئی جلدی میں نہیں ہوں’۔ انہوں نے اس انٹرویو میں ایک بار پھر سے کہا- ’شادی ایک ایسا فیصلہ ہے، جس کے بارے میں میں پہلے اپنی فیملی سے مشورہ کروں گا۔ اگر میری شادی کو لے کر کوئی بھی بات چل رہی ہوتی تو آپ کو واقعی پتہ چل جاتا۔ مسلسل اڑائی جارہی شادی کی خبروں پر ارجن کپور نے کہا- ’ایسی افواہیں کوئی نقصان تو نہیں پہنچاتیں، لیکن میں سچ کہوں تو مجھے بار بار ایک ہی بات کا جواب دینا پسند نہیں ہے۔ مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے، لیکن افواہوں سے جڑے لوگوں کے لئے ہر بار جواب دینا بے حد تھکاو ہوجاتا ہے’۔

 
First published: Jun 08, 2020 12:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading