உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ارمان کوہلی کو این سی بی نے کیا گرفتار، گھر سے برآمد ہوا ڈرگس

    بالی ووڈ اداکار اور بگ باس 7 کے کنٹسٹنٹ رہ چکے ارمان کوہلی (Armaan Kohli) کے جوہو واقع گھر پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) نے چھاپہ مارا ہے۔ اداکار کے گھر سے ڈرگس برآمد ہونے کے بعد این سی بی نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور بگ باس 7 کے کنٹسٹنٹ رہ چکے ارمان کوہلی (Armaan Kohli) کے جوہو واقع گھر پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) نے چھاپہ مارا ہے۔ اداکار کے گھر سے ڈرگس برآمد ہونے کے بعد این سی بی نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، چھاپہ ماری کے دوران اداکار کے گھر سے نارکوٹس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ این سی بی ممبئی کے علاقائی ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے معاملے میں اداکار کے کردار پر بات کی اور بتایا کہ ان کے گھر سے ڈرگس برآمد کی گئی ہے۔

      سمیر وانکھیڑے نے معاملے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کے گھر پر نارکوٹکس ڈرگس اور سائیکوٹراپک سبسٹنٹ ایکٹ 1985 کے تحت چھاپہ ماری کی گئی تھی۔ معاملے کی جانچ ابھی بھی جاری ہے۔ وہ کہتے ہیں- ’ہم ابھی بہت کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن میں صرف اتنا کہوں گا کہ این ڈی پی سی کے تحت ان کے گھر چھاپہ ماری کی گئی ہے‘۔

      ارمان کوہلی کے گھر سے ڈرگس برآمد ہوئی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: ٹوئٹر: اے این آئی)

      اپڈیٹ کے مطابق، ارمان کوہلی کے گھر سے ڈرگس بھی برآمد کی گئی ہے، جس کے بعد اب اداکار سے این سی بی آفس میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ این سی بی ممبئی زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کے مطابق، ریڈ کے بعد ارمان کوہلی سے پوچھ گچھ کی گئی۔ لیکن، انہوں نے سوال کے مناسب جواب نہیں دیئے ہیں، اس لئے آگے کی پوچھ گچھ کے لئے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: