ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈگلوکارارمان ملک کےانسٹاگرام پوسٹ سےسنسنی:کیوں لکھا‘اب میں برداشت نہیں کرسکتا؟‘

ارمان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ 'آئی کانٹ ٹیک اٹ آئنی مور'۔ جس کا مطلب ہے 'میں اب برداشت نہیں کرسکتا'۔

  • Share this:
بالی ووڈگلوکارارمان ملک کےانسٹاگرام پوسٹ سےسنسنی:کیوں لکھا‘اب میں برداشت نہیں کرسکتا؟‘
بالی ووڈ گلوکار ارمان ملک

نئی دہلی :بالی ووڈ گلوکار ارمان ملک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویرپوسٹ کی ہے جو کافی خوف زدہ ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر ، آپ کے ذہن میں بہت سارے سوالات ابھر رہے ہونگے۔کئی لوگوں کے ذہنوں میں سوال ہے کہ ارمان ٹھیک ہے یا نہیں؟ کیا ارمان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے؟ کیا ارمان کچھ غلط اقدام اٹھانے والے ہیں؟ کیا ارمان کی زندگی ٹھیک چل رہی ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو ارمان کی تازہ ترین پوسٹ کو دیکھنے کے بعد آپ کے ذہن میں آئیں گے۔ اب ہم یہ کیوں کہہ رہے ہیں اور ہم آپ کو بتادیں کہ ارمان کی پوسٹ میں ایسا کیا ہے۔


ارمان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ 'آئی کانٹ ٹیک اٹ آئنی مور'۔ جس کا مطلب ہے 'میں اب برداشت نہیں کرسکتا'۔ ارمان نے نہ صرف یہ تصویر شیئر کی ہے بلکہ اپنی سابقہ ​​پوسٹس کو بھی ڈلیٹ کردئیے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا انسٹا ڈی پی بھی کالا کردیا ہے۔ جس کے بعد بہت ساری منفی باتیں ارما ن کے شائقین کو پریشان کررہی ہے۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by ARMAAN MALIK 🧿 (@armaanmalik) on





ارمان کی پوسٹ پر شائقین مختلف طریقوں سے تبصرہ کر رہے ہیں۔ اگر کوئی ان سے صحت یاب ہونے کا سوال پوچھ رہا ہےتو کوئی اس کا پوسٹ کا مطلب پوچھ رہاہے۔ تاہم ، کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ ارمان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے کیونکہ جب آپ اس کا فیس بک اکاؤنٹ دیکھتے ہیں تو ، وہاں سب کچھ نارمل نظرآتاہے۔ ہمیں یہ بھی امید ہے ارمان ٹھیک ہوجائیں گے ۔ سوشل میڈیا ایکسپرٹس کو بھی لگتاہے کہ ارمان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔
First published: Mar 11, 2020 01:55 PM IST