Armaan Malikکو یاد آئے اپنے کرئیر کے وہ سیاہ دن،کہا-’اچانک مجھے بہت سے پروجیکٹ سے نکال دیا گیا‘
ارمان ملک نے اپنے ’سیاہ دنوں‘ کے بارے میں کیے انکشاف۔
Armaan Malik: ارمان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ "میرے مداح میرے گانوں کو پسند کرتے ہیں، لیکن وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا، وقت بدلتا رہتا ہے، آج سے ٹھیک 2-3 سال پہلے، ایک وقت تھا جب میں ایک مشکل دور سے گزر رہا تھا۔
Armaan Malik:بالی ووڈ گلوکار ارمان ملک اب بالی ووڈ میں کسی شناخت کے محتاج نہیں ہیں۔ ارمان ملک نے گزشتہ برسوں میں کئی ہٹ بالی ووڈ فلموں میں گانے گائے ہیں اور اب وہ اپنی خود مختار موسیقی بنانے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ ارمان ملک نے اپنے میوزک کیریئر اور میوزک انڈسٹری کے حوالے سے کئی بڑے انکشافات کیے۔
ارمان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ "میرے مداح میرے گانوں کو پسند کرتے ہیں، لیکن وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا، وقت بدلتا رہتا ہے، آج سے ٹھیک 2-3 سال پہلے، ایک وقت تھا جب میں ایک مشکل دور سے گزر رہا تھا۔ اور میں محسوس کر رہا تھا کہ شاید اب لوگ میری آواز کو پسند نہیں کرتے اور یہ سوچ کر میں بہت زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ جس کی وجہ سے میں سمجھ نہیں پارہا تھا۔"
ارمان کا مزید کہنا تھا کہ ’پھر مجھے احساس ہوا کہ یہ ذہنی صحت کو متوازن کرنے کا وقت ہے، ان تمام چیزوں سے پریشان ہونے کا نہیں اور پھر میں آہستہ آہستہ اس تناؤ سے نکلا اور پھر دوسرے کاموں میں مصروف ہوگیا۔ اصل میں پہلے فلموں میں کام کیا اور اس کے بعد کافی سارے پراجیکٹس سائن کیے، لیکن اچانک جب اس طرح میرا ریپلسمنٹ ہوا تب یہ میرے لئے بہت بڑی بات تھی، لیکن میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا اور فلموں کے ساتھ ساتھ اپنا آزاد میوزک بھی بنانا شروع کر دیا۔
تنقید کے سوال پر ارمان کا کہنا ہے کہ میرے لیے میرے والد اور بھائی کا فیڈ بیک بہت اہم ہے، میں اپنا ہر گانا، تجویز اپنے بھائی اور والد صاحب کو بتاتا ہوں اور اس کے بعد ان کی طرف سے مشورہ آتا ہے پھر دوبارہ اسی طرح کے گانے میں تبدیلیاں کرتا ہوں، کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ موسیقی کو مجھ سے زیادہ سمجھتے ہیں۔"
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔