உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عرشی خان کرنے والی تھیں افغانی کرکٹر سے منگنی، طالبان کے قبضے کے بعد توڑ دیا رشتہ

    عرشی خان کرنے والی تھیں افغانی کرکٹر سے منگنی، طالبان کے قبضے کے بعد توڑ دیا رشتہ

    عرشی خان کرنے والی تھیں افغانی کرکٹر سے منگنی، طالبان کے قبضے کے بعد توڑ دیا رشتہ

    عرشی خان (Arshi khan) کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں افغانستان کے کرکٹر سے منگنی کرنے والی تھیں، لیکن طالبان (Taliban) کے قبضے کے بعد وہ منگنی نہیں کرپائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد اب ہندوستان میں ہی لڑکا تلاش کریں گے۔

    • Share this:
      ممبئی: افغانستان (Afghanistan) کی صورتحال پر پوری دنیا کے فنکار تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی ہندوستانی فنکاروں نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان فنکاروں نے طاقتور ممالک سے افغانستان کو طالبان (Taliban) سے آزاد کرانے کی بھی اپیل کی ہے۔ اب ٹی وی اداکارہ اور بگ باس فیم عرشی خان (Arshi khan) نے افغانستان کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور انکشاف کیا ہے کہ وہ افغانستان کے کرکٹر سے منگنی کرنے والی تھیں۔

      عرشی خان (Arshi khan) کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں افغانستان کے کرکٹر سے منگنی کرنے والی تھیں، لیکن طالبان (Taliban) کے قبضے کے بعد وہ منگنی (Arshi Khan Engagement) نہیں کرپائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد اب ہندوستان میں ہی لڑکا تلاش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کرکٹر کو ان کے والد نے پسند کیا تھا۔ حالانکہ عرشی خان نے اس کرکٹر کے نام کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ زی نیوز کو دیئے بیان میں انہوں نے کہا، ’اکتوبر میں مجھے افغانستان کے ایک کرکٹر سے منگنی کرنی تھی۔ انہیں میرے والد نے منتخب کیا تھا، لیکن افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد، ہمیں رشتے کو ختم کرنا پڑے گا۔

      عرشی خان کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں افغانستان کے کرکٹر سے منگنی کرنے والی تھیں، لیکن طالبان کے قبضے کے بعد وہ منگنی نہیں کرپائیں گی۔
      عرشی خان کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں افغانستان کے کرکٹر سے منگنی کرنے والی تھیں، لیکن طالبان کے قبضے کے بعد وہ منگنی نہیں کرپائیں گی۔


      عرشی خان (Arshi Khan Marriage) نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کرکٹر سے ایک دوست کی طرح لمبے وقت سے بات کررہی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کرکٹر ان کے والد کے دوست کا بیٹا ہے، لیکن اب یہ رشتہ نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا، ’مجھے لگ رہا ہے کہ میرے والد میرے لئے اب ایک ہندوستانی لڑکا ہی تلاش کریں گے۔

      عرشی خان نے بتایا کہ ان کی جڑیں افغانستان ہیں۔ انہوں نے کہا، ’میں ایک افغانی پٹھان ہوں اور میری فیملی یوسف زئی خاندان سے ہے۔ میرے دادا افغانستان سے چلے آئے تھے اور بھوپال میں ایک جیلر تھے۔ میری جڑیں افغانستان میں ہیں، لیکن میں ایک ہندوستانی شہری ہوں، جیسے میرے والدین اور دادا دادی‘۔ عرشی خان کی فیملی جب افغانستان سے ہندوستان آئی تھی، اس وقت عرشی خان صرف 4 سال کی تھیں۔ واضح رہے کہ عرشی خان بگ باس 11 میں پہلی بار بطور کنٹسٹنٹ نظر آئی تھیں۔ یہاں انہیں خوب پاپولرٹی ملی۔ اس کے بعد وہ بگ باس کے گزشتہ سیزن یعنی بگ باس -14 (Bigg Boss 14) میں بطور چیلنجر آئی تھیں۔ یہاں بھی انہوں نے لوگوں کو کافی انٹرٹینمنٹ کیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: