உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آرٹیکل 370 ہٹنے سے خوش ٹی وی اداکارہ نے بیان کی آپ بیتی ، کہا: کشمیر میں زمین خریدنا چاہتی تھی ، مگر ... ۔

    کشمیر میں زمین خریدنا چاہتی تھی یہ اداکارہ ، لیکن شادی ہوتے ہی بدل گئی ساری چیزیں

    کشمیر میں زمین خریدنا چاہتی تھی یہ اداکارہ ، لیکن شادی ہوتے ہی بدل گئی ساری چیزیں

    ایکتا کہتی ہیں کہ میں یہ دیکھ کر کافی خوش ہوں کہ اب کشمیر ایک مرتبہ پھر میر اہے ۔ بات چیت کے دوران ایکتا نے بتایا کہ سمت سے شادی کرنے کے فیصلہ کے بعد سے ہی ساری چیزیں پوری طرح بدل گئی تھیں ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ سے لے کر ٹیلی ویزن تک اسٹارس جہاں ایک طرف آرٹیکل 370 پر تاریخی فیصلے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں وہیں ٹی وی کی ایک اداکارہ ایکتا کول نے اس فیصلہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی آپ بیتی سنائی ہے ۔ دراصل ٹی وی شو میرے آنگن میں کی اداکارہ ایکتا کول کشمیری ہیں ، لیکن اداکار سمت ویاس سے شادی ہونے کے بعد ہی وہ کشمیر کی نہیں رہ گئی تھیں ۔ ایسے میں جب حکومت کا فیصلہ آیا تو وہ کافی خوش نظر آئیں ۔

      ایک انٹرویو میں ایکتا نے کہا کہ انہیں ان کے والد نے اس بات کی جانکاری دی اور ٹی وی دیکھنے کیلئے کہا ۔ ایکتا کہتی ہیں کہ میں یہ دیکھ کر کافی خوش ہوں کہ اب کشمیر ایک مرتبہ پھر میر اہے ۔ بات چیت کے دوران ایکتا نے بتایا کہ سمت سے شادی کرنے کے فیصلہ کے بعد سے ہی ساری چیزیں پوری طرح بدل گئی تھیں ۔

      انہوں نے بتایا کہ کتنی ہی ایسی چیزیں ہیں ، جنہیں میں شادی ہوجانے کے بعد نہیں کرسکتی تھی ۔ ایکتا نے بتایا کہ وہ کشمیر میں زمین خریدنا چاہتی تھیں ۔ انہوں نے یہ بتایا کہ وہ کشمیر لوٹنا چاہتی تھیں ، لیکن ایسا ہونا مشکل تھا ۔



      غور طلب ہے کہ آرٹیکل 370 کے مطابق اگر کشمیر کی خواتین کسی بھی باہری شخص سے شادی کرتی ہیں تو ان سے ریاست کی شہریت چھین لی جاتی ہے ۔ ایسے میں حکومت کے فیصلہ کے بعد اب کشمیر کی خواتین ہندوستان یا دنیا کے کسی بھی مرد سے شادی کریں گی تو ان کی شہریت نہیں چھینی جائے گی ۔ بتادیں کہ ایکتا کول کی پیدائش جموں و کشمیر میں ہوئی تھی ، وہیں انہوں نے سال 2018 میں مشہور اداکار سمت ویاس سے شادی کی تھی ۔
      First published: