اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آرین خان کو این سی بی کی ایس آئی ٹی نےکیا طلب، بخار کے سبب نہیں ہوئے پیش

    Aryan Khan, Arbaaz Merchant, Nawab Malik: این سی بی کی مرکزی ٹیم کو کیسز ٹرانسفر ہونے کے بعد ہفتہ کے روز این سی بی کی مرکزی ٹیم ممبئی (Mumbai) پہنچی تھی۔ ٹیم نے جنوب ممبئی میں واقع این سی بی (NCB) کے زونل دفترکا دورہ بھی کیا۔ یہاں پہنچے ایس آئی ٹی (NCB SIT) کی قیادت کر رہے سینئر آئی پی ایس افسر سنجے کمار سنگھ، نے کہا کہ ہم نے کچھ معاملوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور ہم اس کی جانچ شروع کریں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: این سی بی کی ایس آئی ٹی ٹیم نے اتوار کو آرین خان (Aryan Khan) کو طلب کیا۔ حالانکہ آرین خان ہلکے بخار کے سبب ایس آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکے۔ این سی بی نے یہ جانکاری دی۔ بتایا جا رہا ہےکہ آرین خان کے علاوہ این سی بی ارباز مرچنٹ اور نواب ملک کے داماد سمیر خان کو بھی این سی بی کی ایس آئی ٹی طلب کرسکتی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایس آئی ٹی ان لوگوں کو ڈرگس معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے ایک بار پھر سے بلاسکتی ہے۔ این سی بی کی ایس آئی ٹی نے حال ہی میں زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے سے کروز معاملے سمیت کل معاملوں کو اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ ایس آئی ٹی اب ان معاملوں کی جانچ میں مصروف ہوگئی۔

      کروز ڈرگس پارٹی میں معاملے میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان، ارباز مرچنٹ کے ساتھ ملزم ہیں۔ دونوں کو 3 اکتوبرکو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر چھاپہ ماری کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ سمیر وانکھیڑے اس کروز ڈرگس معاملے اور سمیر خان کے خلاف ڈرگس معاملے کی جانچ کر رہے تھے، لیکن کروز معاملے میں ایک گواہ نے جانچ میں شامل لوگوں کے ذریعہ جبراً وصولی کا الزام لگایا گیا، جس کے بعد سمیر وانکھیڑے کو اس معاملے سے الگ کر دیا گیا۔ اب این سی بی کی محکمہ جاتی ٹیم ان کے ملزمین کی بھی جانچ میں مصروف ہوئی ہے۔ ایسے 6 معاملے جن کی جانچ سمیر وانکھیڑے کر رہے تھے، جمعہ کو وہ سبھی معاملے ایجنسی کی مرکزی ٹیم کو ٹرانسفر کر دیئے گئے۔

      ذرائع نے سی این این - نیوز 18 کو بتایا کہ ان 6 معاملوں میں مبینہ طور پر ملزمین کو این سی بی کی ایس آئی ٹی ٹیم کی طرف سے یہ کہتے ہوئے طلب کیا جا رہا ہے کہ نئی جانچ ٹیم آنے کے بعد یہ مستقل عمل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ٹی کروز ڈرگس معاملے میں ابھی تک سامنے آئے شواہد اور ثبوتوں کو بھی ویریفائی کرے گی۔
      کیسز ٹرانسفر ہونے کے بعد ہفتہ کے روز این سی بی کی مرکزی ٹیم ممبئی پہنچی تھی۔ ٹیم نے جنوب ممبئی میں واقع این سی بی کے زونل دفتر کا دورہ بھی کیا۔ یہاں پہنچے ایس آئی ٹی کی قیادت کر رہے سینئر آئی پی ایس افسر سنجے کمار سنگھ، نے کہا کہ ہم نے کچھ معاملوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور ہم اس کی جانچ شروع کریں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا معاملوں کی پھر سے جانچ کی جائے گی، انہوں نے کہا تھا، ’پہلے ہم معاملے کے ریکارڈ اور جانچ میں اب تک کی پیش رفت کو دیکھیں گے، پھر ہم فیصلہ کریں گے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: