اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آرین خان نے گھر آنے کے 24 گھنٹے کے اندر اٹھایا یہ بڑا قدم، دیکھ کر آپ بھی ہوجائیں گے حیران

    آرین خان ڈرگس معاملے (Aryan Khan Drugs Case) میں ضمانت کے بعد آرتھر روڈ جیل سے رہا ہوکر ہفتہ کے روز گھر پہنچے تو اہل خانہ کے ساتھ شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے مداحوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ گھر پہنچنے کے 24 گھنٹے کے اندر آرین خان نے ایک بڑا فیصلہ کیا، جس کو دیکھ کر ان کے مداح حیران ہوگئے۔

    • Share this:
      ممبئی: آرین خان (Aryan Khan) آخر کار 27 دن جیل میں کاٹنے کے بعد اپنے عالیشان بنگلے میں پہنچ گئے ہیں۔ بیٹے کو اپنے آنکھوں کے سامنے دیکھ کر والد شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) اور ماں گوری خان (Gauri Khan) بے حد خوش ہیں۔ آرین خان ڈرگس معاملے (Aryan Khan Drugs Case) میں ضمانت کے بعد آرتھر روڈ جیل سے ہفتہ کو گھر پہنچے تو اہل خانہ کے ساتھ کنگ خان کے مداحوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ گھر پہنچنے کے 24 گھنٹے کے اندر آرین خان نے ایک بڑا فیصلہ لیا، جس کو دیکھ کر ان کے مداح حیران ہوگئے۔

      شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) اور گوری خان (Gauri Khan) اپنے بیٹے کے لئے گزشتہ کئی روز سے بے حد پریشان تھے۔ ہر ممکن کوشش کے بعد بھی اپنے بیٹے آرین خان (Aryan Khan) کی مشکلات کو کم کرنا ان کے لئے مشکل ہو رہا تھا۔ تاریخ پر تاریخ مل رہی تھی، لیکن بیٹا جیل سے ضمانت پر باہر نہیں آ پا رہا تھا۔ دو ضمانت منسوخ ہونے کے بعد آرین خان تیسری بار میں ضمانت لینے میں کامیاب ہوئے اور گھر لوٹتے وقت ان کی آنکھوں میں جذبات کا سیلاب نظر آیا۔

      آرین خان نے اٹھایا یہ قدم

      آرین خان نے گھر آنے کے بعد ایک بڑا قدم اٹھایا۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ ڈی پی کو تبدیل کردیا ہے۔ اپنی تصاویر کو انہوں نے اپنی پروفائل سے ہٹا دیا ہے۔ ڈی پی میں اب فوٹو جگہ اب سفید بیک گراونڈ نظر آرہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے کچھ پرانے پوسٹ بھی نظر آرہے ہیں ہیں۔ انہوں نے ایسا کیوں کیا، یہ اب لوگوں کو سمجھ نہیں آرہا ہے۔

      Aryan Khan, Aryan Khan Instagram DP, Aryan Khan changed his Instagram DP, Durg Case, Social Media, Viral News, आर्यन खान, आर्यन खान इंस्टाग्राम
      آرین خان نے ڈی پی ہٹالی ہے۔

      قیدیوں سے کیا مدد کا وعدہ

      میڈیا رپورٹس کے مطابق، تین ہفتوں سے زیادہ جیل میں رہنے کے بعد آرین خان کی بیرک کے کچھ قیدیوں سے جان پہچان ہوگئی تھی۔ آرین خان نے ان قیدیوں کے اہل خانہ کو اقتصادی مدد دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ ساتھ ہی قیدیوں کے خلاف چل رہے معاملوں میں بھی مدد کرنے کو کہا ہے۔ آرین خان نے جیل سے باہر نکلنے سے پہلے دوسرے قیدیوں سے مل کر بات کی اور گلے بھی لگایا۔

      سدھی ونائک مندر جائیں گے کنگ خان

      واضح رہے کہ آرین خان ’منت‘ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ آرین خان کی رہائی پر گزشتہ روز مداحوں نے منت کے باہر پٹاخوں، ڈھول اور بینر کے ساتھ ان کا دل سے شاندار طریقے سے استقبال کیا۔ اسی درمیان سامنے آئی نئی جانکاری کے مطابق، شاہ رخ خان بیٹے آرین خان کے گھر لوٹنے کی خوشی میں جلد ہی سدھی ونائک مندر کے درشن کرنے جاسکتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: