آرین خان ڈرگس کیس میں NCB کو ملی بڑی راحت، عدالت نے چارج شیٹ فائل کرنے کی مدت 60 دن بڑھائی
این سی بی کے پاس کیس میں چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے 180 دن کا وقت تھا، جو 2 اپریل 2022 کو ختم ہو رہا ہے۔این سی بی نے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک مادہ (NDPS) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ شروع کیا، جب اس نے کروز کورڈیلیا ایمپریس پر چھاپہ مارا تھا۔
این سی بی کے پاس کیس میں چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے 180 دن کا وقت تھا، جو 2 اپریل 2022 کو ختم ہو رہا ہے۔این سی بی نے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک مادہ (NDPS) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ شروع کیا، جب اس نے کروز کورڈیلیا ایمپریس پر چھاپہ مارا تھا۔
ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور آرین خان کروز ڈرگ کیس میں ممبئی کی ایک عدالت نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کو بڑی راحت دیتے ہوئے چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے مزید 60 دن کا وقت دیا ہے۔ اس سے پہلے انہیں 2 اپریل کو چارج شیٹ داخل کرنی تھی۔ آرین خان پر منشیات لینے سمیت دیگر کئی الزامات ہیں۔
قبل ازیں پیر کو این سی بی نے ممبئی کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں آرین خان سے متعلق مبینہ کروز کیس میں چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے 90 دن کا اضافی وقت مانگا گیا تھا۔ جس پر سماعت کرتے ہوئے خصوصی جج وی وی پاٹل نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ این سی بی نے عدالت میں دلیل دی تھی کہ اس ہائی پروفائل کیس کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔ اس لیے چارج شیٹ داخل کرنے کا وقت بڑھایا جائے، جسے آج عدالت نے قبول کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:
20 لوگوں کو اس کیس میں کیا گیا ہے گرفتار ایجنسی نے 2 اکتوبر 2021 کو کیس درج کیا تھا اور اس معاملے میں 20 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں سے 18 ملزمان اس وقت ضمانت پر باہر ہیں۔ دو ملزمان عدالتی حراست میں ہیں۔ این سی بی کے پاس کیس میں چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے 180 دن کا وقت تھا، جو 2 اپریل 2022 کو ختم ہو رہا ہے۔
این سی بی نے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک مادہ (NDPS) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ شروع کیا، جب اس نے کروز کورڈیلیا ایمپریس پر چھاپہ مارا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔