اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آرین خان ڈرگس معاملہ: NCB نے دو افسران کو کیا معطل، یہاں جانئے بڑی وجہ

    NCB suspended two officers: نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اپنے دو افسران کو معطل کردیا ہے۔ یہ دونوں افسران آرین خان ڈرگس معاملے کی جانچ میں شامل تھے۔ ان دونوں افسران پر مشکوک سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ رپورٹ کے مطابق، معطل افسران کے نام وی وی سنگھ اور آشیش رنجن پرساد ہے۔ حکم کے مطابق، ان دونوں افسران کو فوری اثر سے معطل کیا جاتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کے بیٹے آرین خان ڈرگ معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اپنے دو افسران کو معطل کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ دونوں افسر اس کروز معاملے میں جانچ کا حصہ تھے، جس کروز میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو مشتبہ ڈرگس معاملے میں پکڑا گیا تھا۔ کروز پر تلاشی مہم کے دوران ڈرگس ملنے کے بعد آرین خان کو حراست میں لیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، معطل افسران کے نام وی وی سنگھ اور آشیش رنجن پرساد ہے۔ حکم کے مطابق، ان دونوں افسران کو فوری اثرسے معطل کیا جاتا ہے۔ دونوں افسران پر مشتبہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام ہے۔

      26 دنوں تک رہے تھے جیل

      آرین خان کو گزشتہ سال 2 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تب یہ معاملہ بہت طول پکڑا تھا۔ این سی بی کی ٹیم نے ممبئی سے گوا جا رہے کروز شپ پر چھاپہ ماری کی تھی۔ این سی بی کو زونل افسر سمیر وانکھیڑے کی قیادت میں این سی بی کی ٹیم نے چھاپہ مارا تھا۔ اس چھاپے میں آرین خان کے ساتھ کئی دیگر لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

      آرین خان پر این سی بی نے الزام لگایا تھا کہ ان لوگوں نے ڈرگس کا استعمال کیا ہے اور اسے لے کر سازش رچی ہے۔ ایک کے بعد دوسرے کئی عدالت میں معاملے میں سماعت میں 26 دنوں کے بعد بامبے ہائی کورٹ نے آرین خان کو 28 اکتوبر کو ضمانت دے دی تھی۔ آرین خان 30 اکتوبر کو جیل سے باہر آئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Hina Khan ماں کے ساتھ دبئی میں انجوائے کر رہی ہیں ویکیشن، ریگستان میں اچھل کود کرتے تصاویر وائرل

      سیاسی موضوع بھی بنا تھا

      آرین خان پر کروز میں ممنوعہ دوائیوں کے استعمال کا الزام لگایا گیا تھا۔ آرین خان کے علاوہ 19 دیگر لوگوں کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔ نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹنس ایکٹ کے تحت ان لوگوں پر معاملہ رج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ابھی بھی دو ملزم عدالتی حراست میں ہیں۔ واضح رہے کہ آرین خان معاملے کو لے کر لیڈروں کے درمیان کئی الزام اور جوابی الزام تراشی کا دور چلا تھا۔ مہاراشٹر حکومت میں وزیر نواب ملک نے کہا تھا کہ مسلمان ہونے کے سبب آرین خان کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے این سی بی کے ممبئی زون کے سربراہ سمیر وانکھیڑے پر سنگین الزام لگائے گئے تھے۔ اس موضوع کو لے کر کئی لیڈروں نے سخت تبصرہ کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: