உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: آرین خان کی ضمانت عرضی بامبے ہائی کورٹ نے کل تک کیلئے کردی ملتوی: جانیں وجہ

    Youtube Video

    Aryan Khan Bail News: عدالت نے آرین خان کی ضمانت عرضی پر سماعت بدھ کی دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردی ہے۔

    • Share this:
      Aryan Khan Case Highligh : ممبئی کے کروز سے منشیات ضبط ہونے کے معاملے میں گرفتار اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan) کی ضمانت عرضی پر بامبے ہائی کورٹ میں منگل کو سماعت ہوئی ۔ عدالت نے آرین خان کی ضمانت عرضی پر سماعت بدھ کی دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردی ہے۔ اس سماعت میں سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی آرین خان کی طرف سے پیش ہوئے۔ دوسری جانب نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی جانب سے دائر ضمانت عرضی کی مخالفت کی۔ این سی بی نے کہا کہ خان نہ صرف منشیات کے صارف تھےبلکہ اس کی اسمگلنگ میں بھی شامل تھے۔ ایجنسی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آرین خان اور شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی نامی خاتون تحقیقات کو پٹری سے اتارنے کی کوشش میں شواہد اور گواہوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہی تھی۔
      واضح ہو کہ گزشتہ دنوں ممبئی کی خصوصی عدالت نے آرین خان اوردیگر دو ملزمین کو ضمانت دینے سے انکار کیا تھا۔خصوصی عدالت کے انکار کے بعد ہی ضمانت کے لیے بامبے ہائی کور ٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا ہے۔


      بتادیں کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کروز شپ سے ڈرگس ضبط ہونے کے معاملے میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan Drugs Case) سمیت سبھی گرفتار ملزمین کے مالی لین دین کی بھی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے لئے ملزمین کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات سے ہٹائے گئے پیغامات اور واٹس اپ چیٹ کو نکال رہا ہے۔ ایک افسر نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔
      این سی بی نے چھاپہ ماری کے دوران مبینہ طور پر کچھ ملزمین کے پاس سے ایم ڈی ایم برآمد کیا تھا۔ افسر نے کہا کہ یہ نشیلی اشیا زیادہ تر یوروپ اور امریکہ سے منگوایا جاتا ہے اور ایجنسی اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ ملزمین نے اسے کہاں سے حاصل کیا۔ این سی بی افسر نے کہا کہ اداکارہ اننیا پانڈے سے این سی بی نے معاملے سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے اور وہ جانچ میں تعاون کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ایجنسی نے شہر میں 6 مقامات پر تلاشی لی اور کچھ مشتبہ افراد کے پاس سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات ضبط کئے۔ اس سے قبل صبح شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا ددلانی کو جنوبی ممبئی کے بلارڈ ایسٹیٹ میں این سی بی دفتر پہنچتے ہوئے دیکھا گیا۔ این سی بی کی ایک ٹیم جمعرات کو باندرہ واقع شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ پہنچی تھی۔


      ملزمین کے پاس سے ایم ڈی ایم اے برآمد
      غور طلب ہے کی بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan) سے متعلق ممبئی کروز ڈرگس معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) نئے افسر کو جانچ کا ذمہ سونپ سکتی ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کر رہے سمیر وانکھیڑے (Sameer Wankhede) کے خلاف ویجیلنس کا حکم دیا جاچکا ہے۔ این سی بی کے ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ آرین خان معاملے میں جانچ افسر سمیر وانکھیڑے کا موضوع پیر کو ایجنسی کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ میں اٹھا۔ افسران کا ماننا تھا کہ چونکہ سمیر وانکھیڑے کے خلاف ویجیلنس جانچ کا حکم دیا گیا ہے، اس لئے ان کے ذریعہ معاملے کی جانچ رکھنا صحیح نہیں ہے۔ بدھ کو سی وی او گیانیشور سنگھ کے ممبئی دورے کے بعد ایجنسی آخری فیصلہ لے گی، لیکن اعلیٰ افسر تبدیلی پر غور کر رہے ہیں۔


      واضح رہے کہ پیر کو کروز شپ نشیلی اشیا معاملے کی جانچ کی قیادت کر رہے این سی بی کے ممبئی زونل سربراہ سمیر وانکھیڑے پیر کی شب قومی راجدھانی دہلی پہنچے۔ کروز شپ نشیلی اشیا معاملے میں سمیر وانکھیڑے سمیت ایجنسی کے کچھ افسران اور دیگر کے ذریعہ آرین خان کو چھوڑنے کے لئے 25 کروڑ روپئے کا مطالبہ کئے جانے کا ایک گواہ نے الزام عائد کیا تھا، جس کی ویجیلنس جانچ کے این سی بی کے حکم کے پیش نظر وہ (سمیر وانکھیڑے) دہلی آئے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: