بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے فینس کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔ جلد ہی بالی ووڈ کے کنگ خان کے لاڈلے بیٹے آرین فلمی دنیا میں پہلا قدم رکھنے کو تیار ہیں۔ وہ افواہیں بھی سچ ہوگئی ہیں کہ آرین خان ایکٹنگ سے نہیں بلکہ ڈائریکشن کے ذریعے ڈیبیو کریں گے۔
ڈائریکٹر کی کرسی سنبھالیں گے آرین سوشل میڈیا کے ذریعے آرین خان نے اپنے نئے اور پہلے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔ آخرکار، فینس کا انتظار ختم ہوا اور آرین فلم ڈائریکشن میں اتر چکے ہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور اسٹار کڈ آرین خان پردے ے پیچھے کام کرنا چاہتے ہیں، اور ایکٹنگ میں نہ جا کر وہ ڈائریکٹر کی کرسی سنبھالیں گے۔ فی الحال، خبر یہ ہے کہ آرین خان نے اپنی پہلی اسکرپٹ پوری کرلی ہے۔ ساتھ ہی وہ اس فلم کا ڈائریکشن بھی کریں گے۔
پوری کی پہلی فلم کی اسکرپٹ آرین نے انسٹاگرام پر لکھا، اپنی اسکرپٹ نوٹ بک کے ساتھ فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’رائٹنگ سے لپٹا ہوا۔۔۔ ایکشن کہنے کا انتظار نہیں کرسکتا۔ ’اس تصویر میں کلیپ بورڈ پر ریڈ چلیز انٹرٹنمنٹ لکھا ہے۔ آرین اپنے ڈیڈی شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاوس کے تلے فلم کا ڈائریکشن کریں گے۔
شاہ رخ نے مزیدار انداز میں دی مبارکباد آرین کی اس پوسٹ پر ان کے پاپا شاہ رخ خان نے بھی بیٹے کو مبارکباد دی ہے۔ مبارکبادی کے ساتھ کنگ خان نے بیٹے کی جم کر ٹانگ کھنچائی بھی کی ہے۔ شاہ رخ نے آرین کی پوسٹ پر کمنٹ کیا، واہ ۔۔۔ سوچنا۔۔۔ بھروسہ کرنا۔۔۔ اور آخرکار خواب پورا ہوگیا ہے، اب ہمت رکھنے کا وقت ہے۔ پہلے پروجیکٹ کے لیے آپ کو نیک تمنائیں کیونکہ یہ ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔