உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اننیا پانڈے کو بری طرح نظرانداز کرکے نکل گئے آرین خان، ویڈیو سوشل میڈیا پر ہوا وائرل

    اننیا پانڈے کو بری طرح نظرانداز کرکے نکل گئے آرین خان، ویڈیو سوشل میڈیا پر ہوا وائرل

    اننیا پانڈے کو بری طرح نظرانداز کرکے نکل گئے آرین خان، ویڈیو سوشل میڈیا پر ہوا وائرل

    سوشل میڈیا پر آرین خان کی ڈیٹنگ کو لے کر کافی افواہیں اڑتی رہی ہیں، ان کا نام بالی ووڈ کی کئی اداکاراوں کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے۔ اس درمیان آرین کا اننیا کو نظر اناز کرنا فینس کو ہضم نہیں ہورہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان ان دنوں کافی سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں آرین کو مادھوری ڈکشٹ کی فلم ’مجا ما‘ کی اسپیشل اسکریننگ کے موقع پر دیکھا گیا تھا۔ اس موقع پر وہ بہن سہانا خان کے ساتھ آئے تھے۔ اس ایونٹ سے آرین کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

      ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آریان خان انتہائی بے باک انداز میں ایونٹ میں انٹری لیتے ہیں اور وہاں کھڑی اداکارہ اننیا پانڈے کو نظر انداز کرتے ہوئے چلے جاتے ہیں۔ آریان کا یہ رویہ دیکھ کر مداح ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے اور ویڈیو کو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

      اس ویڈیو کو شاہ رخ خان کے نام سے منسوب ایک فین پیج پر شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں آریان خان سفید پل اوور اور جینز میں دھماکے دار انٹری لیتے ہیں اور پھر سامنے کھڑی اننیا کو ہائے ہیلو کہے بغیر چلے جاتے ہیں۔ اننیا شیمر لہنگے میں بہت خوبصورت انداز میں وہاں کھڑی دنگ رہ جاتی ہے اور وہ بھی آریان کی طرف سے منہ موڑ کر دوسری طرف دیکھنے لگتی ہے۔



      آرین خان کے اس ویڈیو پر یوزرس مزیدار کمنٹس کررہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا ہے، ’آرین نے اگنور کردیا ہے۔‘ وہیں ایک اور یوزر نے لکھا ہے کہ کتنی بری طرح سے اگنور کیا اننیا پانڈے کو۔ اس طرح فینس اننیا پانڈے کو اگنور کیے جانے پر خوب کمنٹ کررہے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہورہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ’آدی پروش‘ میں سیف علی خان کے لُک کو ہندو مہاسبھا نے بتایا’دہشت گرد خلجی‘

      یہ بھی پڑھیں:
      اسٹیج پر پرفارم کرتے کرتے دنیا سے چلے گئے اوڈیا سنگر مرلی مہاپاترا، لوگوں کو یاد آئے KK

      بتادیں کہ، سوشل میڈیا پر آرین خان کی ڈیٹنگ کو لے کر کافی افواہیں اڑتی رہی ہیں، ان کا نام بالی ووڈ کی کئی اداکاراوں کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے۔ اس درمیان آرین کا اننیا کو نظر اناز کرنا فینس کو ہضم نہیں ہورہا ہے۔ حالانکہ، یہ صاف ہے کہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آرین ایکٹنگ میں نہیں جانے والے ہیں۔ وہ رائٹنگ میں ہاتھ آزما رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: