ممبئی: کروز ڈرگ معاملہ (Cruise Drug Case) میں تین ہفتوں سے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل (Arthur Road Jail) میں بند بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan) ہفتہ کے روز جیل سے باہر آسکتے ہیں۔ 23 سالہ آرین خان کو جمعرات کو بامبے ہائی کورٹ (Bombay High court) نے ضمانت دے دی تھی۔ حالانکہ جمعہ کو ضمانت کے کاغذات وقت پر جیل میں نہ پہنچنے پر انہیں رہا نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ہفتہ کی صبح جیل افسران نے ریلیز آرڈر لینے کے لئے تقریباً ساڑھے پانچ بجے آرتھر روڈ جیل کے باہر ضمانت کی پیٹی کھولی۔ کل آرین خان کو ریلیز آرڈر کی کاپی اسی پیٹی کے اندر رکھی گئی تھی۔ جیل کے ایک سینئر افسر نے کہا، ’قانون سبھی کے لئے ایک جیسا ہے۔ ہم کسی کو کوئی خاص توجہ نہیں دیتے۔ ضمانت کے کاغذات حاصل کرنے کا آخری وقت شام کے پانچ بجکر 30 منٹ تھا اور یہ مقررہ وقت پار ہوچکی ہے، وہ آج رہا نہیں ہو سکیں گے‘۔
کروز شپ پر نشیلی اشیا ملنے کے مبینہ معاملے میں گرفتاری کے 25 دن بعد ہائی کورٹ نے آرین خان کو ضمانت دی تھی۔ جمعہ کی شام کو ایک خصوصی عدالت نے آرین خان کی رہائی کے لئے رہائی میمو جاری کیا، لیکن ان کے وکیل متعینہ وقت کے اندر کاغذات جیل افسران تک نہیں پہنچا سکے۔ دوسری جانب عدالت نے آرین خان کی ضمانت کے لئے 14 شرطیں نافذ کی ہیں، جن میں ایک لاکھ روپئے کے ذاتی مچلکہ کی ادائیگی اور یہاں این سی بی دفتر میں ہر ہفتے حاضری لگانا شامل ہے۔
14 شرطوں کے ساتھ دی گئی ہے ضمانتواضح رہے کہ ممبئی میں کروز شپ میں ڈرگس پارٹی کرنے کے معاملے میں گرفتار کئے گئے اداکار شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan Drugs Case) کو ضمانت دینے کے ایک دن بعد اب بامبے ہائی کورٹ (Mumbai High Court) نے جمعہ کو اپنے حکم کی کاپی دستیاب کرائی ہے۔ اس احکامات میں آرین خان کو ضمانت دینے کے ساتھ 14 شرطوں کے مد نظر ضمانت کی کارروائی کو مکمل کرنے کے بعد ہی آرین خان کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔
جسٹس این ڈبلیو سانبرے نے جمعہ کو فیصلے کے پانچ صفحات کی ریلیز آرڈر کی کاپی پر دستخط کردیئے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ آرین خان اور دو شریک ملزم ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو ایک ایک لاکھ روپئے کے نجی مچلکہ اور اتنا ہی ایک یا دو ضمانت رقم جمع کرنے پر چھوڑا جائے گا۔ واضح رہے کہ ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو بھی ضمانت دی گئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔