உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    منت سے آرتھر جیل کیلئے نکلے شاہ رخ خان، بیٹے آرین خان کو کچھ ہی دیر میں ملے گی رہائی

    Youtube Video

    واضح ہو کہ 23 سالہ خان کو جمعرات کو بامبے ہائی کورٹ (Bombay High court) نے ضمانت دی تھی۔ تاہم ضمانت کے کاغذات وقت پر جیل نہ پہنچنے کی وجہ سے انہیں جمعہ کو رہا نہیں کیا جا سکا۔

    • Share this:
      ممبئی۔ کروز ڈرگ کیس (Cruise Drug Case) میں تین ہفتوں سے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل ( Arthur Road Jail میں بند آرین خان ہفتے کو جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خبر ہے کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے کو لینے کے لیے منت سے نکل چکے ہیں۔ واضح ہو کہ 23 سالہ خان کو جمعرات کو بامبے ہائی کورٹ (Bombay High court) نے ضمانت دی تھی۔ تاہم ضمانت کے کاغذات وقت پر جیل نہ پہنچنے کی وجہ سے انہیں جمعہ کو رہا نہیں کیا جا سکا۔ دوسری جانب ہفتے کی صبح جیل حکام نے آرتھر روڈ جیل کے باہر ضمانتی آرڈر لینے کے لیے ساڑھے پانچ بجے کے قریب بیل باکس کھولا۔ گزشتہ روز آرین خان کے ضمانتی آرڈر کی کاپی اس ڈبے کے اندر رکھی گئی تھی۔ جیل کے ایک سینئر افسر نے اس سلسلے میں کل کہا تھا، 'قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ہم کسی پر کوئی خاص توجہ نہیں دیتے۔ ضمانت کے کاغذات وصول کرنے کا آخری وقت شام 5.30 بجے تھا اور یہ آخری تاریخ گزر چکی ہے۔ اس لئے انہیں یعنی آرین کو آج (جمعہ) کو رہا نہیں کیا جا سکے گا۔

      14 شرائط کے ساتھ دی گئی ہے ضمانت
      واضح رہے کہ ممبئی میں کروز شپ میں ڈرگس پارٹی کرنے کے معاملے میں گرفتار کئے گئے اداکار شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan Drugs Case) کو ضمانت دینے کے ایک دن بعد اب بامبے ہائی کورٹ (Mumbai High Court) نے جمعہ کو اپنے حکم کی کاپی دستیاب کرائی ہے۔ اس احکامات میں آرین خان کو ضمانت دینے کے ساتھ 14 شرطوں کے مد نظر ضمانت کی کارروائی کو مکمل کرنے کے بعد ہی آرین خان کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔



      جسٹس این ڈبلیو سانبرے نے جمعہ کو فیصلے کے پانچ صفحات کی ریلیز آرڈر کی کاپی پر دستخط کردیئے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ آرین خان اور دو شریک ملزم ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو ایک ایک لاکھ روپئے کے نجی مچلکہ اور اتنا ہی ایک یا دو ضمانت رقم جمع کرنے پر چھوڑا جائے گا۔ واضح رہے کہ ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو بھی ضمانت دی گئی تھی۔

      آرین خان ضمانت معاملہ: آج تھوڑی دیر میں ہوسکتی ہے آرین خان کی رہائی
      آرین خان ضمانت معاملہ: آج تھوڑی دیر میں ہوسکتی ہے آرین خان کی رہائی


      کروز شپ پر نشیلی اشیا ملنے کے مبینہ معاملے میں گرفتاری کے 25 دن بعد ہائی کورٹ نے آرین خان کو ضمانت دی تھی۔ جمعہ کی شام کو ایک خصوصی عدالت نے آرین خان کی رہائی کے لئے رہائی میمو جاری کیا، لیکن ان کے وکیل متعینہ وقت کے اندر کاغذات جیل افسران تک نہیں پہنچا سکے۔ دوسری جانب عدالت نے آرین خان کی ضمانت کے لئے 14 شرطیں نافذ کی ہیں، جن میں ایک لاکھ روپئے کے ذاتی مچلکہ کی ادائیگی اور یہاں این سی بی دفتر میں ہر ہفتے حاضری لگانا شامل ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: