اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آرین خان معاملہ: آج جیل میں ہی گزرے گی آرین خان کی رات، نہیں ملی ریلیز آرڈر کی کاپی

    Aryan Khan Latest Updates: کروز شپ پر ڈرگس ملنے کے معاملے میں گرفتار آرین خان کو ضمانت دینے کے ایک دن بعد بامبے ہائی کورٹ نے جمعہ کو اپنے فیصلے کی کاپی فراہم کرائی۔ اس حکم میں ضمانت کے لئے عدالت نے 14 شرائط لگائی ہیں۔ ان شرائط کے پیش نظر ضمانت کے رسوم کو پورا کرنے پر اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی جیل سے رہائی ہوگی۔

    • Share this:
      ممبئی: آرین خان آج جیل سے باہر نہیں آپائیں گے۔ ممبئی کے آرتھر روڈ جیل کے افسران نے بتایا کہ اب وہ کل جیل سے رہا ہوں گے۔ جیل میں وقت پر ان کے ضمانت کے حکم کی کاپی نہیں پہنچ سکی، جس کے سبب ان کی رہائی ملتوی ہوگئی۔ واضح رہے کہ بامبے ہائی کورٹ نے کروز ڈرگس معاملے میں جمعرات کو آرین خان سمیت تین ملزمین کو ضمانت دے دی تھی۔

      جمعرات کو آرین خان کی رہائی ہوسکے، اس کے لئے بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے سیشن کورٹ پہنچ کر آرین خان کے بیل بانڈ پر دستخط کئے تھے۔ سیشن کورٹ سے ضمانت کے کاغذات لے کر وکیل ستیش مانشندے خود آرتھر جیل کے لئے روانہ ہوئے تھے، لیکن انہیں پہنچنے میں دیر ہوگئی۔ آرتھر روڈ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آرین خان کو اب کل صبح رہائی ملے گی۔

      آرین خان کی رہائی کے لئے بامبے ہائی کورٹ نے 14 شرطیں لگائی ہیں۔ ہائی کورٹ کے ذریعہ طے شرائط آرین خان اور باقی دیگر دو کو خصوصی این ڈی پی ایس عدالت میں اپنے پاسپورٹ جمع کرنے ہوں گے اور وہ خصوصی عدالت سے اجازت لئے بغیر ہندوستان چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ انہیں ہر جمعہ کو این سی بی دفتر میں موجودگی درج کرانے آنا ہوگا۔ جسٹس این ڈبلیو سانبرے نے جمعہ کو دوپہر بعد فیصلے کے اہم پوائنٹ (آپریٹیو آرڈر) کی کاپی پر دستخط کئے۔ اس سے آرین خان کے وکیلوں کو انہیں وسط ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے شام تک رہا کرانے میں مدد ملے گی۔

      جسٹس این ڈبلیو سانبرے کی ایک بینچ نے جمعرات کو آرین خان کو ضمانت دی تھی۔ انہیں ممبئی کے ساحل کے پاس ایک کروز جہاز پر چھاپہ کے دوران کے دوران گرفتار کئے جانے کے 25 دن بعد ضمانت دی گئی۔ عدالت نے کہا تھا کہ ضمانت کی شرطوں اور مچلکہ رقم پر وہ جمعرات کو اپنا احکامات سنائے گی۔ عدالت نے کہا کہ تینوں کسی بھی شرط کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو این سی بی سیدھے خصوصی عدالت میں ان کی ضمانت منسوخ کرنے کے لئے درخواست دے گی۔ ملزم ذاتی طور پر یا کسی دیگر کے ذریعہ سے گواہوں کو متاثر کرنے یا ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

      شرطوں کے مطابق، آرین خان ممبئی سے باہر جانے سے پہلے این سی بی کو مطلع کریں گے اور اپنے سفر کے دوران جانکاری دیں گے۔ عدالت نے کہا کہ آرین خان، مرچنٹ اور دھمیچا ایسی سرگرمیاں نہیں کریں گے، جس کی بنیاد پر ان کے خلاف این ڈی پی ایس قانون کے تحت جرائم کے لئے موجودہ معاملہ درج ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ تینوں معاملے کے کسی شریک ملزم کے ساتھ یا اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث کسی اور کے ساتھ کوئی رابطہ قائم نہیں کریں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: