ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عاصم ریاض اور جیکلین فرنانڈیر کا گانا "میرے انگنے میں" ریلیز ، لگایا رومانس کا تڑکا ، دیکھیں ویڈیو

عاصم ریاض اور جیکلین کا یہ گانا تقریبا پانچ منٹ کا ہے ، جس میں ایک راج کماری کی کہانی دکھائی گئی ہے ۔

  • Share this:
عاصم ریاض اور جیکلین فرنانڈیر کا گانا
عاصم ریاض اور جیکلین فرنانڈیر کا گانا "میرے انگنے میں" ریلیز ، لگایا رومانس کا تڑکا

یوں تو رئیلٹی شوز کے ذریعہ کئی لوگوں کو چونکانے والی شہرت ملتے دیکھی گئی ہے ، لیکن بگ باس 13 کے کنٹیسٹنٹ رہ چکے عاصم ریاض کو جو شہرت ملی ہے ، وہ واقعی حیران کر دینے والی ہے ۔ شو میں قدم رکھنے سے پہلے تک انہیں کوئی نہیں جانتا تھا ، لیکن شو ختم ہوتے ہوتے عاصم ریاض سپر اسٹار بن چکے تھے ۔ وہیں اب بگ باس 13 کے بعد عاصم ریاض کا پہلا پروجیکٹ ریلیز ہوا ہے۔ یعنی عاصم کا ہولی گانا میرے انگنے میں ریلیز ہوچکا ہے ۔ اس میں وہ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ ڈانس اور رومانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔


عاصم ریاض اور جیکلین کا یہ گانا تقریبا پانچ منٹ کا ہے ، جس میں ایک راج کماری کی کہانی دکھائی گئی ہے ۔ اس کہانی کو ہولی سے بھی جوڑا گیا ہے ۔ جہاں ایک طرف دوسری صدی میں راجکماری کی شادی کروائی جارہی ہے ، وہیں دوسری طرف 2020 میں ہولی منا رہا ایک لڑکا عجیب و غریب طریقہ سے 1435 میں پہنچ کر راجکماری کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہے ۔ یہ لڑکا انجانے میں ہی راجکماری کو 1435 سے نکال کر 2020 ہولی کے جشن میں لے آتا ہے ۔


اس گانے میں عاصم کچھ ہی منٹوں کیلئے نظر آرہے ہیں ، لیکن ان کی اتنی ہی جھلک کو فینس کی کافی تعریفیں مل رہی ہیں ۔ کچھ ہی دیر پہلے ریلیز ہوئے اس گانے کو اب تک لاکھوں ویوز مل چکے ہیں ۔ ایسے میں یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ 24 گھنٹے میں یہ گانا کس قدر ریکارڈ توڑ ویوز حاصل کرلے گا ۔ گانے کو ریلیز کرنے کیلئے بالکل مناسب وقت کا بھی انتخاب کیا گیا ہے ۔

First published: Mar 09, 2020 04:54 PM IST