உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان نے کہا- آبادی بڑھانے کے علاوہ تین بچوں کے ساتھ رہنا انتہائی مفید

    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اپنے تینوں بچوں کے ساتھ۔

    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اپنے تینوں بچوں کے ساتھ۔

    پیر کے روز شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نے اپنے مداحوں سے بات کرنے کا ارادہ کیا اور لوگوں نے #AskSRK کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوالوں کی بوچھار کردی۔ اپنے جواب کے دوران شاہ رخ خان کا دلچسپ انداز ایک بار پھر دیکھنےکو ملا۔

    • Share this:
      شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کے مداح ہوں یا پھر ان سےجڑے انڈسٹری کےلوگ، ہر کوئی شاہ رخ خان کی اداکاری کے ساتھ ان کی حاضرجوابی کا بھی دیوانہ ہے۔ شاہ رخ خان چاہےکسی انٹرویو میں ہوں یا پھرکسی سوشل میڈیا چیٹ سیشن پر، ان کا دلچسپ انداز ہمیشہ ہی دل جیت لیتا ہے۔ پیر کو گھر بیٹھے بیٹھے شاہ رخ خان نے اچانک سوچا کہ چلو اپنے مداحوں سے بات کرتے ہیں اور پھر کیا تھا، لوگوں نے #AskSRK کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوالوں کی بوچھار کردی۔ اپنے جواب کے دوران شاہ رخ خان کا دلچسپ انداز ایک بار پھر دیکھنےکو ملا۔

      ان دنوں پورے ملک میں لاک ڈاون چل رہا ہے اور ہرکوئی گھر میں ہے۔ ایسے میں ایک مداح نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ وہ گھرمیں بیٹھ کرکیسے اپنا وقت گزار رہے ہیں۔ اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا، ’آبادی میں اضافہ کے علاوہ تین بچوں کا گھر پر ہونا بہت دلچسپ ہوتا ہے۔ میرے پاس تو سبھی شیپ (بناوٹ) اور سائز کے ہیں۔ تو میرا پورا دن ان کے ساتھ وقت گزارنے میں ہی چلا جاتا ہے اور بچا ہوا وقت اپنے بچوں کے کھلونے صاف کرنے میں نکل جاتا ہے’۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے تین بچے ہیں۔ بڑا بیٹا آرین، بیٹی سہانا اور چھوٹا بیٹا ابرام ہے۔



      اتنا ہی نہیں ایک مداح نے تو شاہ رخ خان کو اپنے خواب کی کہانی تک سنا ڈالی تو اس کا بھی کنگ خان نے اپنے ہی انداز میں جواب دیا۔ مداح نےکہا، ’میں نے کل رات خواب دیکھا کہ گوری مجھے ملی اور انہوں نے آپ کے بارے میں بات کی اور مجھ سےکہا کہ میں آپ سے دو بار مل چکا ہو (جو میرے خواب کے حساب سے درست ہے) میں بہت خوش تھا اور ان سےکہا کہ آپ سے پھر ملنا چاہتا ہوں۔ آئی لو یو سر اور انہیں (گوری) بہت پسند آئیں تو انہیں میری طرف سے ہائے کہئےگا’۔ اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا- ’وہ آج رات جب میرے خواب میں آئےگی تو میں انہیں تمہارا ہائے کہہ دوں گا’۔



      شاہ رخ خان کا یہ جواب ان کے مداحوں کو کافی پسند آیا۔ صرف یہی نہیں، انہوں نے اور بھی کئی سوالوں کے مدنظر جواب دیئے۔ ایک مداح نے ان سے پوچھا۔ ’سر آپ کو اتنے لوگ بھلا برا کہتے ہیں، پھر بھی آپ ایسے کول مائنڈ (نرم مزاجی) سے ان کو کیسے برداشت کرلیتے ہو’۔ اس پر جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے ہندی میں لکھا، ’باپوجی نے سکھایا تھا... برا مت دیکھو، نہ سنو، نہ کہو۔ اسی پر عمل کرتا ہوں آج تک۔



      شاہ رخ خان نے اپنے کئی مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: