25 سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے ایسٹرو ممبر گلوکار مون بن، اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے

25 سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے ایسٹرو ممبر گلوکار مون بن، اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے

25 سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے ایسٹرو ممبر گلوکار مون بن، اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے

منتظمین نے کہا ہے، 'بھاری دل کے ساتھ ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ 13 مئی کو جکارتہ میں طے شدہ 2023 مون بون اور سانہا فین کان ٹور: ڈفیوژن منسوخ کیا جاتا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Seul
  • Share this:
    محض 25 سال کی عمر میں ایسٹرو ممبر گلوکار مون بن نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، کے-پاپ، آئیڈل سیول کے گنگنم-گو میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ایک جنوبی کوریائی انٹرٹنمنٹ پورٹل نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس عہدیدار مان رہے ہیں کہ مون بن نے خودکشی کی ہے۔ فی الحال پولیس موت کے وجوہات کی جانچ کررہی ہے۔


    منیجر نے پولیس کو دی معلومات

    بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق، مون بن 19 اپریل کو رات قریب آٹھ بج کر 10 منٹ پر اپنے گھر میں مردہ حالت میں دیکھے گئے۔ معلومات کے مطابق، واقعہ کے بعد منیجر نے فوری پولیس سے رابطہ کیا۔ حالانکہ، ان کی ایجنسی فینٹگیو نے ابھی تک گلوکار کے موت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    کون ہیں بابا صدیقی؟ ایک اشارے پر لگتا ہے ستاروں کا مجمع، انڈرورلڈ ڈان داود ابراہیم سے بھی لے چکے ہیں پنگا

    یہ بھی پڑھیں:

    بغیر شادی کے حاملہ ہوئیں الیانا ڈی کروز، سوشل میڈیا پر دی خوشخبری، نہیں بتایا کون ہے بچے کا والد

    13 مئی کا ایونٹ ہوا منسوخ

    قابل ذکر ہے کہ ایسٹرو یونٹ کے ممبر مون بن نے سانہا کے ساتھ اپنی واپسی کی تھی اور وہ ایک فین کان ٹور کی میزبانی کرنے والے تھے۔ تاہم اب منتظمین نے ایک بیان جاری کر کے ایونٹ کی منسوخی کی اطلاع دی ہے۔ منتظمین نے کہا ہے، 'بھاری دل کے ساتھ ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ 13 مئی کو جکارتہ میں طے شدہ 2023 مون بون اور سانہا فین کان ٹور: ڈفیوژن منسوخ کیا جاتا ہے۔ کافی بحث اور غور و خوض کے بعد، ہمیں غیر متوقع حالات کی وجہ سے اسے منسوخ کرنا پڑا۔‘
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: