ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

تیز آگ میں کود پڑے شاہ رخ خان، خود زخمی ہوکر بچائی ایشوریہ رائے کی مینیجر کی جان

شاہ رخ خان بہادری دکھاتے ہوئے ارچنا کو بچانے کیلئے آگ میں کود پڑے۔ انہوں نے بڑی دلیری سے ارچنا کو آگ سے بچایا لیکن اس کوشش میں شاہ رخ خود بھی تھوڑے بہت جھلس گئے ۔

  • Share this:
تیز آگ میں کود پڑے شاہ رخ خان، خود زخمی ہوکر بچائی ایشوریہ رائے کی مینیجر کی جان
فائل فوٹو

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے گھر منعقد ہوئی دیوالی سلیبریشن پارٹی میں ایشوریہ رائے بچن کی مینیجر سدانند کے لہنگے میں آگ لگ گئی۔ موقع پر موجود بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ نے بہادری دکھاتے ہوئے ارچنا کو آگ سے دور کیا۔ حالانکہ اس میں شاہ رخ خان بھی تھوڑا سا جھلس گئے۔ ارچنا کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

بتادیں کہ امیتابھ بچن نے کے گھر دیوالی پارٹی چل رہی تھی تبھی ارچنا سدا نند کا لہنگا آگ کی زد میں آگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ بڑھنے لگی آگ بڑھنے لگی تبھی شاہ رخ خان بہادری دکھاتے ہوئے ارچنا کو بچانے کیلئے آگ میں کود پڑے۔ انہوں نے بڑی دلیری سے ارچنا کو آگ سے بچایا لیکن اس کوشش میں شاہ رخ خود بھی تھوڑے بہت جھلس گئے جبکہ ارچنا کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کے جسم کا تقریبا 15 فیصدی حصہ آگ کی چپیٹ میں آگیا تھا۔

کوریو گرافر ۔ڈائریکٹر فرح خان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ فرح خان نے ایک اخبار کی کٹنگ شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا شکریہ اداکیا ہے اور فرح نے ارچنا کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔


طویل وقت سے ایشوریہ رائےبچن کی مینیجر ہیں ارچنا

ارچنا سدانند طویل وقت سے بچن کنبے کی بہو ایشوریہ رائے بچن کی مینیجر ہیں۔ وہ ایشوریہ کے کام سے جڑے کئی اہم فیصلے لینے میں اہم کردار اداکرتی ہیں۔

بتادیں کہ ارچنا آئی سی یو میں  ہیں۔
بتادیں کہ ارچنا آئی سی یو میں ہیں۔


 

مڈ ڈے میں چھپی ایک خبر کے مطابق ارچنا اپنی بیٹی کے ساتھ امیتابھ بچن کے گھر رکھی گئی دیوالی پارٹی میں شامل ہونے آئی تھیں۔ تبھی اچانک ان کے لہنگے نے آگ پکڑ لی۔ اس کے بعد وہ مدد کیلئے چلانے لگیں لیکن وہاں کھڑے لوگ سمجھ ہی نہیں پارہے تھے کہ وہ کیا کریں۔ اسی درمیان شاہ رخ خان وہاں بھاگتے ہوئے آئے اور اپنی جیکٹ اتارکر آگ بجھانے کی کوشش کرنے لگے۔ اس دوران آگ کی لپٹیں ان کی طرف آئیں۔

First published: Oct 30, 2019 04:22 PM IST