بالی ووڈ اداکارہ آتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہل کافی ٹائم سے لائم لائٹ میں بنے ہوئے ہیں۔ دونوں اتوار کی شام ممبئی ایئرپورٹ پر اسپاٹ کیے گئے تھے۔ اس دوران آتھیا نے اپنا لُک وہائٹ ٹاپ اور بلو جینس کے اوپر بلیک لیدر کوٹ کے ساتھ کول اور کیجول رکھا تھا۔ وہیں راہل نے وہائٹ شرٹ اور براون پینٹ ے اوپر گرے سوئیٹر پہنا تھا۔ اس جوڑے کے 2023 کی شروعات میں شادی کے بندھن میں بندھنے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ ان سب کے درمیان کرکٹر نے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی سیریز کے لیے دسمبر میں بی سی سی آئی سے چھٹی کی درخواست بھی کی تھی۔
دبئی میں آتھیا شیٹی اور راہل نے نیو ایئر کا جشن منایا
بتا دیں کہ جوڑے نے دبئی میں نئے سال کی شام ایک ساتھ منائی۔ آتھیا نے اپنے دوستوں کی انسٹاگرام اسٹوریز سے راہول کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ انسٹاگرام پر ایک پیپرازی اکاؤنٹ نے جوڑے کی دبئی سے واپس آنے پر ویڈیو بھی شیئر کی۔ حالانکہ ایرپورٹ پر راہل اور آتھیا دونوں الگ الگ پر پہنچے لیکن انہیں ایک ہی کار میں جاتے دیکھا گیا۔ اتھیا پیپرازیوں کو دیکھ کر مسکرائی لیکن راہول نے خود کو لوپروفائل رکھا اور کار کی طرف بڑھ گیا۔
آتھیا اور راہل گزشتہ کچھ سالوں سے ڈیٹنگ کررہے ہیں، لیکن دونوں نے ابھی تک آفیشیلی اپنے رشتے کو کنفرم نہیں کیا ہے۔ حالانکہ دونوں کو ایک ساتھ چھٹیوں پر اور ان کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی تصویروں میں دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ سال، کرکٹر کو آتھیا کے فیملی کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس میں ان کے بھائی اہان شیٹی بھی شامل تھے، جنہوں نے گزشتہ سال ’تڑپ‘ کے ساتھ ایکٹنگ کرئیر کی شروعات کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔