உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Athiya Shetty اور کے ایل راہل کی شادی کنفرم!سنیل شیٹی کے کھنڈالا والے بنگلے میں ہوگی جوڑے کی شادی

    اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل کی جلد ہوگی شادی۔

    اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل کی جلد ہوگی شادی۔

    Athiya Shetty KL Rahul Wedding: شادی کی تاریخ کے ایل راہل کے ورک شیڈیول کو دھیان میں رکھتے ہوئے کی جائے گی۔ شادی کے ایک معروف آرگنائزر نے کھنڈالہ کا دورہ کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad | Bangalore | Osmanabad | Aurangabad
    • Share this:
      Athiya Shetty KL Rahul Wedding: اداکارہ آتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہل کی شادی کو لے کر کافی وقت سے بحث جاری ہے۔ حالانکہ اس کی کوئی آفیشل تصدیق ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ اب سامنے آئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آتھیا اور راہل کی شادی کے دن نزدیک ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شادی کے لئے مقام کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔ آتھیا شیٹی اور راہل نے پچھلے سال اپنے ریلیشن شپ کو پبلک کیا تھا اور جب سے فینس کے درمیان ان کی شادی کو لے کر تجسس بنا ہوا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)





      دراصل، پنک ولا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آتھیا شیٹی اور کے ایل راہول جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اتھیا اور راہول نے ممبئی میں فائیو اسٹار ہوٹل کے بجائے کھنڈالہ میں سنیل شیٹی کے بنگلے 'جہان' کو اپنی ویڈنگ ڈیسٹینیشن کے طور پر منتخب کیا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)





      یہ بھی پڑھیں:

      Divyanka Tripathiایک ایپی سوڈ کے لئے لاکھوں میں کرتی ہیں چارج، اتنی تھی پہلی سیلری!

      یہ بھی پڑھیں:
      کیسا ہےSara Ali Khanاور کرینہ کپور کا رشتہ؟کیوں چھوٹی ماں کہہ کر نہیں بلاتی ہیں ایکٹریس

      راہل کا مصروف شیڈیول
      شادی کی تاریخ کے ایل راہل کے ورک شیڈیول کو دھیان میں رکھتے ہوئے کی جائے گی۔ شادی کے ایک معروف آرگنائزر نے کھنڈالہ کا دورہ کیا ہے۔ آتھیا اور راہل کی شادی کو لے کر پہلی مرتبہ بحث نہیں ہورہی ہے۔ اس سے پہلے بھی دونوں کی شادی اور تاریخ کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔ پچھلے مہینے بھی اتھیا کے والد سنیل شیٹی نے اپنی بیٹی کی شادی کی افواہوں پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: