உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Aur Bhai Kya Chal Raha hai: فرحانہ فاطمہ کوپانی سے لگتاہےڈر،رومانٹک بوٹ سیکوئنس اس طرح کیاشوٹ

    ۔(تصویر : فرحانہ فاطمہ، انسٹاگرام )۔

    ۔(تصویر : فرحانہ فاطمہ، انسٹاگرام )۔

    ’’بچپن سے ہی مجھے پانی سے بہت ڈر لگتا ہے۔ میں بہت ڈری ہوئی تھی اور جب کشتی ہلنے لگی، تو میں گھبرا گئی اور ڈر کے مارے ممی ممی چیخنے لگی۔‘‘

    • Share this:
      سچوئشنل کامیڈی شو ’اور بھئی کیا چل رہا ہے؟‘ کے فنکار نینی تال میں ڈھیر ساری مستی کررہے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران سبھی نے کافی مستی کی ہے اور کئی یادگار لمحوں کو اپنی یادوں میں قید کیا ہے۔ اس کی شوٹنگ مختلف دلچسپ لوکیشنس پر ہوئی اور ایک ایسا ہی لوکیشن تھا نینی لیک۔

      نینی لیک پر رمیش پرساد مشرا (امبریش بابی) اور شانتی مشرا (فرحانہ فاطمہ) کے درمیان ایک رومانٹک سیکونس کی شوٹنگ ہوئی۔ یہ جھیل رومانٹک گانوں کی شوٹنگ کے لئے بالکل صحیح جگہ ہے، لیکن فلم بنانے والوں اور ساتھی اداکاروں کو بہت کم معلوم تھا کہ ان کی پیاری شانتی پانی سے ڈرتی ہے۔

      فرحانہ نے شیئر کیا اپنا تجربہ 


      اس مضحکہ خیز واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے فرحانہ فاطمہ (شانتی مشرا) نے کہا، ’’بچپن سے ہی مجھے پانی سے بہت ڈر لگتا ہے۔ میں بہت ڈری ہوئی تھی اور جب کشتی ہلنے لگی، تو میں گھبرا گئی اور ڈر کے مارے ممی ممی چیخنے لگی۔ یہ دیکھ کر میرے ساتھ کام کرنے والے اداکار ہنس رہے تھے۔ لیکن شکر ہے کہ میرے آن اسکرین شوہر نے مجھے پرسکون کیا۔ پورے سیکونس کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے مجھے پکڑ کر رکھا اور رومانٹک بوٹ سیکونس کی ایک ساتھ شوٹنگ کرنے کے لیے پانی سے میرے خوف کو دور کرنے میں میری مدد کی۔ مجھے خوشی ہے کہ شوٹنگ ختم ہو گئی اور ہم نے اسے ایک ہی ٹیک میں مکمل کر لیا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Farhanafatema✨ (@shinefarhana)





      امبریش بابی (رمیش پرساد مشرا) نے کہا، ’مجھے پتہ نہیں تھا کہ فرحانہ کو پانی سے اتنا ڈر لگتا ہے۔ مجھے تشویش تو ہورہی تھی، لیکن میں اپنی ہنسی بھی نہیں روک پارہا تھا۔ لیکن وہ ایک کمال کی ایکٹریس ہیں اور انہوں نے اپنے چہرے پر ڈر کی ایک شکن تک نہیں آنے دی اور پورے گانے کی شوٹنگ بہت اچھے سے کی۔ میں نے سین کے دوران اُن کا حوصلہ بڑھایا اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے ایک ٹیک میں پورے سین کی شوٹنگ بہت اچھے سے کرلی۔ نینی تال نے ہمیں ڈھیرا ساری خوبصورت یادیں دی ہے اور ہمارے فون ایسے ویڈیوز سے بھر گئے ہیں، جس میں فرحانہ ممی ممی کہہ کر چلا رہی ہیں۔ (ہنستے ہوئے)۔‘
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: