ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پولیس تحویل میں باہوبلی اداکارہ رامیا کرشنن ، کار سے ضبط کی گئی تھی یہ چیز

باہوبلی فلم سے مشہور ہوئی رامیا کرشنن (Ramya Krishnan) کی کار سے چنئی پولیس نے سو سے زیادہ شراب کی بوتلیں ضبط کی ہیں ۔ اس کے بعد اداکارہ اور ان کے ڈرائیور کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔

  • Share this:
پولیس تحویل میں باہوبلی اداکارہ رامیا کرشنن ، کار سے ضبط کی گئی تھی یہ چیز
پولیس تحویل میں باہوبلی اداکارہ رامیا کرشنن ، کار سے ضبط کی گئی تھی یہ چیز

جنوبی ہندوستان کی بڑی اداکارہ اور باہوبلی فلم سے مشہور ہوئی رامیا کرشنن کی کار سے چنئی پولیس نے سو سے زیادہ شراب کی بوتلیں ضبط کی ہیں ۔ رامیا کرشنن کے ساتھ اس دوران ان کی بہن ونیا کرشنن بھی موجود تھیں ۔ رامیا کرشنن اپنی بہن اور ڈرائیور کے ساتھ چنئی جارہی تھیں ، اسی دوران چنئی پولیس نے چیک پوسٹ پر ان کی کار کو روکا اور ان کی گاڑی کی تلاشی لی ، جس میں شراب کی 104 بوتلیں ملنے کے بعد اداکارہ اور ان کے ڈرائیور کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔


نڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق مہابلی پورم سے چنئی جارہی اداکارہ رامیا کرشنن کو پولیس نے گاڑی کی جانچ کرنے کیلئے روکا ، جس پر اداکارہ نے گاڑی رکوائی اور آرام سے چیکنگ کیلئے تیار ہوگئیں ۔ اس دوران کار سے پولیس نے 104 شراب کی بوتلیں ضبط کیں ۔ لاک ڈاون قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے اداکارہ اور ان کے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا ۔


ڈرائیور کو پولیس کناتھور پولیس اسٹیشن لے گئی ، جہاں بعد میں اس کو ضمانت مل گئی ۔ خبروں کے مطابق رامیا کرشنن نے خود ہی اپنے ڈرائیور کو حراست سے باہر نکلوایا ۔ پولیس نے معمول کی چیکنگ کے تحت اداکارہ اور ان کے ڈرائیور کو حراست میں لیا تھا ۔ حالانکہ اس معاملہ پر ابھی تک اداکارہ کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔


First published: Jun 13, 2020 10:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading