ممبئی : ہر سال کی طرح سال رواں بھی ممبئی میں بابا صدیقی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ بابا صدیقی کی اس افطار پارٹی میں اداکار سلمان خان سمیت بالی ووڈ اور سیاست کی متعدد ہستیوں نے شرکت کی ۔ بابا صدیقی کی یہ افطار پارٹی باندرہ کے تاج لینڈس اینڈ میں منعقد کی گئی تھی ۔ باباصدیقی کی اس افطارپارٹی میں سلمان خان کے علاوہ سلیم خان ، ارباز خان ، انل کپور ، رتیش دیشمکھ ، شلپا شیٹی ، سنیل شیٹی ، شتروگھن سنہا ، دیا مرزا ، مدھر بھندارکر ، زید خان وغیرہ نے شرکت کی ۔ اس افطار پارٹی میں ٹیلی ویزن سے بھی وابستہ متعدد ہستیوں نے بھی شرکت کی۔ خیال رہے کہ بابا صدیقی ہر سال رمضان میں افطار پارٹی کا انعقادکرتے ہیں ، جس میں بالی ووڈ کی سرکردہ شخصیات شریک ہوتی ہیں۔ اسی سلسلہ میں سال رواں بھی تاج لینڈس اینڈہوٹل میں افطار پارٹی منعقد کی گئی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔