اس فلم میں ایشوریہ کا کسنگ سین دیکھ کر غصے سے تلملائی گئی تھی بچن فیملی، تب اداکارہ نے یوں دیا تھا جواب

اس فلم میں ایشوریہ کا کسنگ سین دیکھ کر غصے سے تلملائی گئی تھی بچن فیملی، تب اداکارہ نے یوں دیا تھا جواب

اس فلم میں ایشوریہ کا کسنگ سین دیکھ کر غصے سے تلملائی گئی تھی بچن فیملی، تب اداکارہ نے یوں دیا تھا جواب

فلم کے اس سین نے ہندوستان میں اتنی ہلچل پیدا کردی تھی کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد انہیں قانونی کیس تک کی دھمکیاں ملنے لگی تھیں۔ لوگوں نے ایش سے کہا تھا کہ وہ ان کی بیٹیوں کے لیے مثال ہیں۔ اگر وہ اس طرح کے سین میں آرم دہ نہیں تھیں تو انہوں نے اسے کیا کیوں؟

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ایشوریہ رائے بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت اداکاراوں میں سے ایک ہیں۔ 1994 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے کے بعد ایشوریہ نے فلموں میں قدم رکھا تھا۔ ایشوریہ رائے نے اپنے کرئیر میں ایک سے بڑھ کر ایک بہترین فلموں میں کام کیا ہے۔ ایشوریہ کو اصل معنوں میں پہچان سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ سے ملی، جس میں وہ سلمان خان اور اجئے دیوگن کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ ایشوریہ کو لے کر ویسے تو کم تنازعہ سننے کو ملے ہیں، لیکن ایک مرتبہ ایک فلم میں ان کے کسنگ سین کو لے کر خوب ہنگامہ ہوا تھا۔ اتنا ہی نہیں، اس کسنگ سین کی وجہ سے بچن فیملی بھی بہت ناراض ہوگئی تھی۔

    ریتیک کے ساتھ دیا تھا بولڈ سین
    ایشوریہ رائے نے فلموں میں کبھی بولڈ سین نہیں دئیے۔ وہ اکثر بولڈ سین کے لیے منع کرتی آئی ہیں۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا تھا جب یش راج کی فلم دھوم 2 میں ایشوریہ نے کسنگ سین کے لیے ہاں کہا تھا۔ اس فلم میں انہیں ریتیک روشن کو کس کرنا تھا۔ اداکارہ نے آخرکار اس سین کو کیا اور جب فلم ریلیز ہوئی تو اسے لے کر خوب ہنگامہ ہوا۔ دراصل، لوگوں کو ریتیک کے ساتھ ایشوریہ کا لپ لاک کرنا پسند نہیں آیا اور وہ اس کی جم کر مذمت کرنے لگے۔

    بچن فیملی نے ظاہر کی ناراضگی
    صرف فینس نے ہی نہیں، بلکہ بچن فیملی کے رشتہ داروں نے بھی ناراضگی ظاہر کی تھی۔ بتادیں کہ، جب ایشوریہ نے یہ فلم کی تھی، تب ابھیشک اور ان کی سگائی ہوچکی تھی۔ اس سین کے بعد اداکارہ اور ابھیشک کے درمیان کافی وقت تک بات چیت بھی بند رہی تھی۔ ایشوریہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فلم کے اس سین نے ہندوستان میں اتنی ہلچل پیدا کردی تھی کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد انہیں قانونی کیس تک کی دھمکیاں ملنے لگی تھیں۔ لوگوں نے ایش سے کہا تھا کہ وہ ان کی بیٹیوں کے لیے مثال ہیں۔ اگر وہ اس طرح کے سین میں آرم دہ نہیں تھیں تو انہوں نے اسے کیا کیوں؟

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    اس کے جواب میں ایشوریہ نے کہا تھا، ’میں صرف ایک ایکٹر ہوں، اپنا کام کررہی ہوں، اور یہاں مجھے دو، تین گھنٹے کے سینما میں کچھ سیکنڈ کے سین کے لیے صفائی دینے کو کہا جارہا ہے۔‘ ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ دھوم 2 سائن کرنے سے پہلے اس کسنگ سین کو لے کر وہ بہت کنفیوژ تھی۔ ان کے ذہن میں اسے لے کر کئی سارے شکوک و شبہات تھے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: