ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سائنا نہوال اس اسٹار کھلاڑی سے کریں گی شادی ، 10 سال سے ہے ان کا رشتہ

دس سال سے چل رہے اس افیئر کو اب سائنا نہوال اور کشیپ نےاس رشتے کو نام دینے کا فیصلہ کر لیا ہے

  • Share this:
سائنا نہوال اس اسٹار کھلاڑی سے کریں گی شادی ، 10 سال سے ہے ان کا رشتہ
ہندستان کی اسٹار بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال

ہندستان کی اسٹار بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال کا کورٹ پر سفر بھلے ہی کچھ دن سے ٹھیک نہ چل رہا ہو لیکن آف کورٹ وہ ایک نئی پاری کی شروعات کرنے کی تیاری میں ہیں۔ سائنا نہوال اس سال دسمبر میں شادی کرنے جا رہی ہیں۔ ان کے ہونے والے ہمسفر کوئی اور نہیں بلکہ شٹلر پی کشیپ ہیں۔ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق اس سال 16 دسمبر کو دونوں کھلاڑی ایک نئے رشتے میں بندھ جائیں گے۔ شادی میں صرف قریبی 1000 لوگ شامل ہوں گے ۔ وہیں 21 دسمبر کو رسیپشن ہوگا۔


بتا دیں کہ تقریباگزشتہ دس سال سے دونوں کے درمیان اس خاص رشتے کو لیکر سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں لیکن دونوں نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ دونوں ہمیشہ کہتے رہے کہ دونوں صرف اچھے دوست اور پریکٹس پارٹنر ہیں۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے تھے لیکن زیادہ تر وقت ان کے ساتھ کوئی اور بھی موجود ہوتا تھا۔


sainaaaa


بہر حال اب حقیقت سامنے آئی اور دونوں نے اپنے رشتے کو نام دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 28 سال کی بیڈمنٹن اسٹار سائنا ورلڈ رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر ہیں۔ وہیں 32 سالہ پی کشیپ ورلڈ رینکنگ میں 57 نمبر پر ہیں۔

تنو شری کا نانا پاٹیکر پر الزام ، کرنا چاہتے تھے سیکس سین

سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان ایسے فوٹو کلک کرنے پر فوٹو گرافرپر بھڑکیں ، ویڈیو وائرل
First published: Sep 26, 2018 02:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading