உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shah Rukh khanسے پہلے سلمان خان لینے والے تھے بنگلہ منت، والد کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا بھائی جان کا’دل‘

    شاہ رخ خان کے بنگلے منت کو لے کر سلمان خان نے کیا یہ انکشاف!

    شاہ رخ خان کے بنگلے منت کو لے کر سلمان خان نے کیا یہ انکشاف!

    Shah Rukh Khan Bungalow Offered Salman Khan: دونوں ستارے اپنی اپنی فلموں میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں سلمان خان کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان بھی سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں کیمیو کرسکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Pune | Delhi | Bangalore [Bangalore] | Hyderabad
    • Share this:
      Shah Rukh Khan Bungalow Offered Salman Khan:شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں ہی بالی ووڈ کے عظیم فنکار ہیں۔ دونوں نے کرن ارجن، کچھ کچھ ہوتا ہے، ہم تمہارے ہیں صنم جیسی فلموں میں ایک ساتھ شائقین کا انٹرٹنمنٹ کیا ہے۔ دونوں کا شمار انٹرٹنمنٹ کی دنیا کے سب سے امیر اداکاروں میں ہوتا ہے۔ جہاں شاہ رخ اپنے بنگلے منت میں رہتے ہیں تو وہیں سلمان خان گیلکسی اپارٹمنٹ میں۔ حالانکہ آج شاہ رخ جس عالیشان گھر میں رہتے ہیں وہ کبھی سلمان خان کو آفر ہوا تھا۔ پر وہ لے نہیں پائے تھے۔ جانتے ہیں کیا تھا پورا معاملہ۔

      منت کو لے کر سلمان خان کا انکشاف
      بالی ووڈ کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان منت میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں۔ بتادیں کہ شاہ رخ کا بنگلہ 27 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے میں بنا ہوا ہے۔ اس 6 منزلہ بنگلے میں آپ کی ضرورت کی ہر چیز موجود ہے۔ ہر منزل پر 5 بیڈروم ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بنگلے کی قیمت 200 کروڑ روپے ہے۔ سلمان خان نے ایک سوال پر انکشاف کیا تھا کہ منت کو خریدنے کی پیشکش شاہ رخ سے پہلے انہیں ملی تھی۔

      کیوں نہیں خریدا تھا سلمان نے بنگلہ؟
      بنگلہ نہ خریدنے پر سلمان خان نے بتایا تھا کہ ان کے والد نے ان سے کہا کہ وہ اتنے بڑے بنگلے کا کیا کریں گے۔ والد سلیم خان کے انکار کرنے کے بعد سلمان خان نے منت خریدنے کا ارادہ بدل دیا، لیکن انہوں نے اس انٹرویو کے ذریعے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ وہ اتنے بڑے گھر میں کیا کرتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Munawar Anjali:انجلی اروڑہ کے ساتھ کام کرنے سے منور فاروقی کا انکار،جانیے کیا ہے وجہ

      یہ بھی پڑھیں:
      ٹرین میں تھی بھیڑ تو لڑکی نے ٹرین کی چھت پر سفر کرنے کا بنایا پلان، لیکن تبھی ہوا کچھ ایسا

      فی الحال دونوں ستارے اپنی اپنی فلموں میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں سلمان خان کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان بھی سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں کیمیو کرسکتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: