مشہور فلم اداکارہ آتھیا شیٹی انڈین کرکٹ ٹیم کے شاندار پلیئر کے ایل راہل کو اپنی لائف کا ہمسفر بنالیا ہے۔ حالانکہ آتھیا شیٹی ایسی پہلی ایکٹریس نہیں ہیں جنہوں نے کسی کرکٹر کو اپنا لائف پارٹنر منتخب کیا ہے۔ ٹاپ اداکارائیں بھی کرکٹ کے ساتھ شادی کرچکی ہیں۔
شرمیلا ٹیگور اپنے ٹائم کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ٹیم انڈیا کے سابق کیپٹن اور ٹائیگر پٹودی کے نام سے مشہور منصور علی خان کو اپنی لائف کا ہم سفر بنایا۔ شرمیلا اور منصور کا افیئر کافی زیادہ سرخیوں میں رہا تھا۔
ساگریکا گھاٹگے شاہ رخ خان کے ساتھ ’چک دے انڈیا‘ میں کام کرچکی اداکارہ ساگریکا گھاٹگے اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور ہیں۔ اداکارہ نے اپنے لائف پارٹنر کے طور پر کسی ایکٹر کی جگہ ٹیم انڈیا کے سابق تیز گیند باز ظہیر خان کو منتخب کیا۔
گیتا بسرا ’دی ٹرین‘ اور ضلع غازی آباد جیسی فلموں میں اپنی قاتلانہ اداراوں سے شائقین کو اپنا دیوانہ بنانے والی گیتا بسرا نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے شاندار اسپنر رہ چکے ہربھجن سنگھ کے ساتھ سات پھیرے لے کر انہیں اپنا لائف پارٹنر بنالیا۔
ہیزل کیچ سلمان خان اور کرینہ کپور خان کے ساتھ فلم باڈی گارڈ میں اپنی ایکٹنگ کا جلوہ دکھا چکی اداکارہ ہیزل کیچ نے ٹیم انڈیا کے زبردست آل راونڈر یووراج سنگھ کو دل دے کر ان کے ساتھ سات پھیرے لیے۔
انوشکا شرما بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کے طور پر پہچان بنانے والی انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کی لو لائف نے بھی کافی شہرت حاصل کی۔ ایک دوسرے کو کافی وقت تک ڈیٹ کرنے کے بعد اداکارہ نے وراٹ کوہلی سے شادی کر کے انہیں اپنا لائف پارٹنر بنالیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔