پرینکا چوپڑا ایک ایسی اداکارہ ہیں، جنہوں نے بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک اپنی خوب پہچان بنائی ہے۔ اداکارہ اپنی بہترین اداکارہ کے لئے تو جانی ہی جاتی ہیں، لیکن ساتھ ہی وہ اپنی خوبصورتی کو لے کر بھی کافی مشہور ہیں۔ ویسٹرن ہو یا پھر دیسی ، ہر لُک میں پرینکا قہر ڈھانے کا کام کرتی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر دیسی لُک میں اپنی تصویریں شیئر کی ہیں۔
ساڑھی پہنے آئی نظر پرینکا چوپڑا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور آئے دن اپنی گلیمرس تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ آج 13 اکتوبر کو ہندوستان میں کرواچوتھ کا تہوار ہے۔ اسی درمیان پرینکا دیسی لُک میں آئی ہیں۔ انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے ایک فوٹو شیئر کی ہے، جس میں وہ پیلی ساڑھی پہنے نظر آرہی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے ماتھے پر کالے رنگ کی بِندی بھی لگارکھی ہے۔کھلے بالوں میں نظر آرہی پرینکا کافی گلیمرس لگ رہی ہیں اور وہ کافی خوبصورت اور گلیمرس نظر آرہی ہیں۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’ساری ساری نائٹس‘۔ وہیں اس کے ساتھ ہی اس خوبصورت ساڑی کے لیے انہوں نے اپنی کزن بہن مننارا چوپڑا کا شکریہ کہا۔ پرینکا نے مننارا کو مینشن کرتے ہوئے لکھا، ’میری اس ساڑھی کے لئے شکریہ مننارا۔‘
مننارا نے بھی شیئر کی فوٹو پرینکا چوپڑا کی اس فوٹو کو مننارا چوپڑا نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ری پوسٹ کیا ہے۔ مننارا نے اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، یہ رنگ آپ کے لئے ہی ہے میمی دیدی (پرینکا)۔ آپ بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔ دیوالی سے پہلے آپ کو ای ہاٹ پنک کلر کی بھیج رہی ہوں۔‘
بہرحال، پرینکا چوپڑا اس دیسی لُک میں کافی اٹریکٹیو لگ رہی ہیں۔ وہیں وہ اکثر ہی اپنے گلیمرس انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔