உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shehnaaz Gillسے پہلے ان اداکاراؤں کو فلموں میں لانچ کرچکے ہیں Salman Khan، نہیں بنی پھر بھی بات

    شہناز گل کو کبھی عید کبھی دیوالی فلم سے لانچ کررہے ہیں سلمان خان۔

    شہناز گل کو کبھی عید کبھی دیوالی فلم سے لانچ کررہے ہیں سلمان خان۔

    Salman Khan Launched Actress: ان دنوں سلمان خان(Salman Khan) سب سے زیادہ منتظر فلموں ٹائیگر 3 اور(Tiger 3) کبھی عید کبھی دیوالی(Kabhi Eid Kabhi Diwali) میں مصروف ہیں۔ ٹائیگر 3 میں وہ ایک بار پھر کترینہ کیف(Katrina Kaif) کے ساتھ دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔

    • Share this:
      Salman Khan Launched Actress:بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو سنیما کے سب سے بڑے اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سلمان اپنی سخاوت کے لیے مشہور ہیں۔ سلمان ہمیشہ عام لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی اداکاراؤں کو بھی فلموں میں لانچ کیا ہے۔ انہوں نے زرین خان، اسنیہا اُلال، انیتا ہسنندانی، اتھیا شیٹی سے لے کر سورج پنچولی تک کئی اور اداکاروں کو بالی ووڈ میں لانچ کیا۔ ان سب کے علاوہ سلمان اب بگ باس فیم شہناز گل کو بھی فلم میں لانچ کر رہے ہیں۔

      شہناز گل
      انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں پنجاب کی کترینہ کے نام سے مشہور شہناز گل آئے روز سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر لگا کر بجلی گراتی رہتی ہیں۔ بگ باس سے لائم لائٹ میں آنے والی شہناز گل کو سلمان خان نے بالی ووڈ میں کام کرنے کا بڑا موقع دیا ہے۔ جی ہاں، وہ سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں نظر آنے والی ہیں۔

      زرین خان
      زرین خان کو سلمان خان نے اپنی فلم ویر میں مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا تھا۔ اگرچہ زرین خان بالی ووڈ میں کچھ خاص نہیں کر سکیں۔ انہوں نے صرف چند فلموں میں اداکاری کی۔ اس کے بعد وہ فلمی پردے سے تقریباً غائب ہوگئیں ہیں۔

      اسنیہا اُلال
      سنیہا اُلال نے جب ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو وہ دوسری ایشوریہ رائے کے طور پر فلمی گلیاروں میں مشہور ہوئیں۔ سلمان خان نے اسنیہا کو فلم لکی: نو ٹائم فار لو سے بریک دیا۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ اور فلمیں کیں لیکن ان کا جادو شائقین پر نہ چل سکا۔

      انیتا ہسنندانی
      مشہور ٹی وی اداکارہ انیتا ہسنندانی سلمان خان کے بہت قریب رہ چکی ہیں۔ اس قربت کی وجہ سے سلمان نے انہیں اپنی ہوم پروڈکشن فلم ہیرو میں کام کرنے کا موقع دیا۔ یہ فلم اتھیا شیٹی اور سورج پنچولی کی بھی پہلی فلم تھی۔ اس فلم کے بعد انیتا ہسنندانی نے کچھ خاص نہیں کیا۔ اسی فلم سے سلمان نے اتھیا اور سورج پنچولی کو لانچ کیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Urfi Javed Video:فون صاف کرتے ہوئے عرفی نے کاٹ لیا اپنا انگوٹھا، پھر کیا کچھ ایسا ۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اس ایکٹر کے لئےKatrina Kaifنے کیا تھا سلمان خان سے بریک اپ؟

      ان دنوں سلمان خان(Salman Khan) سب سے زیادہ منتظر فلموں ٹائیگر 3 اور(Tiger 3) کبھی عید کبھی دیوالی(Kabhi Eid Kabhi Diwali) میں مصروف ہیں۔ ٹائیگر 3 میں وہ ایک بار پھر کترینہ کیف(Katrina Kaif) کے ساتھ دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ ٹائیگر 3 2023 کی عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: