’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ فلم کی ریلیز سے پہلے خواجہ کی درگاہ پہنچی سارہ علی خان، زیارت کرکے مانگی دعا

’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ فلم کی ریلیز سے پہلے خواجہ کی درگاہ پہنچی سارہ علی خان، زیارت کرکے مانگی دعا

’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ فلم کی ریلیز سے پہلے خواجہ کی درگاہ پہنچی سارہ علی خان، زیارت کرکے مانگی دعا

لکشمن اُٹیکر کے ڈائریکشن میں بنی یہ فلم دو جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ رومانس، ڈراما اور کامیڈی سے بھرپور اس فلم میں کپل کا کردار وکی کوشل اور سومیا کا کردار سارہ علی خان نے نبھایا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Ajmer, India
  • Share this:
    اداکارہ سارہ علی خان نے اتوار کو اجمیر میں صوفی حضرت خواجہ معین ری دے کر انہوں نے  کی زیارت کی۔ درگاہ میں حاضری دے کر انہوں نے اپنی آنے والی فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچے ، کی کامیابی کے لیے دعا بھی مانگی۔ اس دوران اجمیر مزار پر سارہ کے پہنچنے کی خبر سن کر وہاں فینس کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ درگاہ میں زیارت کرنے کے بعد اداکارہ وکی کوشل کے ساتھ اجمیر کے رام سر گاوں پہنچی۔

    185 ارکان کے خاندان سے ملنے رام سر گاوں پہنچے سارہ اور وکی کوشل

    اجمیر ضلع کے نصیر آباد سب ڈویژن کے رامسر گاؤں پہنچنے پر سارہ اور وکی کوشل کا گاؤں والوں نے ان کا استقبال کیا۔ گاؤں والوں نے وکی کوشل کو ہار پہنائے اور راجستھانی صافہ باندھا۔ رامسر گاؤں میں وکی اور سارہ جس خاندان سے ملنے آئے تھے اس کے 185 ارکان ہیں۔ تمام افراد ایک ساتھ رہتے ہیں، خاندان کے سربراہ بھنور لال مالی ہیں، جو خاندان کے تمام فیصلے لیتے ہیں، ان کے دادا نے انہیں مشترکہ خاندان میں رہنا سکھایا تھا۔ سارہ اور وکی کی آنے والی فلم 'زارا ہٹ کے زرا بچ کے' بھی ایک مشترکہ خاندان کی کہانی پر مبنی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    اس اداکارہ نے پار کیں بولڈنیس کی تمام حدیں، تصویروں میں کھلا نظر آیا پینٹ کا بٹن، لوگوں نے کئے قابل اعتراض کمینٹس

    یہ بھی پڑھیں:

    جب اداکارہ شویتا تیواری نے کہا: ہاں میں نے غلط شوہر منتخب کیا، مجھے تیسری شادی کرنی ہے یا....

    2 جون کو ریلیز ہوگی فلم

    لکشمن اُٹیکر کے ڈائریکشن میں بنی یہ فلم دو جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ رومانس، ڈراما اور کامیڈی سے بھرپور اس فلم میں کپل کا کردار وکی کوشل اور سومیا کا کردار سارہ علی خان نے نبھایا ہے۔ جس میں کپل اور سومیا ایک دوسرے سے لڑتے ہیں پھر بات طلاق تک آتی ہے۔ فلم میں جوائنٹ فیملی طلاق ہونے کی وجہ کا ذکر ہوتا ہے۔ اس فلم میں راکیش بیدی، شارب ہاشمی، نیرج سود اور دیگر فنکار بھی اہم رول میں ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: