உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹرپل ایکس ویب سیریز: شوبھا۔ایکتاکپور کے خلاف بہار میں گرفتاری وارنٹ جاری، ہو سکتی ہے گرفتاری

     یہ وارنٹ گرفتاری عدالت نے ویب سیریز ٹرپل ایکس کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے، جس میں ملک کے فوجیوں کی بیوی کو سپاہی کی وردی میں دوسرے لوگوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    یہ وارنٹ گرفتاری عدالت نے ویب سیریز ٹرپل ایکس کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے، جس میں ملک کے فوجیوں کی بیوی کو سپاہی کی وردی میں دوسرے لوگوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    یہ وارنٹ گرفتاری عدالت نے ویب سیریز ٹرپل ایکس کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے، جس میں ملک کے فوجیوں کی بیوی کو سپاہی کی وردی میں دوسرے لوگوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Bihar
    • Share this:
      بیگوسرائے۔ ایکتا کپور اور شوبھا کپور کی مشکلات میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ بہار کی ایک عدالت نے ان دونوں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ یہ وارنٹ گرفتاری عدالت نے ویب سیریز ٹرپل ایکس کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے، جس میں ملک کے فوجیوں کی بیوی کو سپاہی کی وردی میں دوسرے لوگوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اب بہار کے بیگوسرائے میں درج اس معاملے میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

      اس ویب سیریز کو فوج کی توہین سمجھتے ہوئے بیگوسرائے کی عدالت میں گزشتہ سال یعنی 2021 میں ہی مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ اس کیس کے سلسلے میں عدالت نے ایکتا کپور اور شوبھا کپور کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ پورے معاملے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بیگوسرائے کے ایڈوکیٹ ہرشیکیش پاٹھک نے کہا کہ ویب سیریز کو کمپنی کی پروڈیوسر ایکتا کپور اور شوبھا کپور نے ایک گھٹیا ویب سیریز پورٹل پر ڈالا گیا تھا، جس میں ہندوستانی فوجیوں کی توہین کی گئی تھی۔

      بھارتی فوجی جو ملک کی حفاظت کرتے ہیں، جن کی وجہ سے ہم محفوظ رہتے ہیں جب وہ ڈیوٹی پر ہوتے ہیں تو ان کی بیوی اپنے دوستوں کو بلاکر  آرمی کی وردی پہنا کر جسمانی تعلقات قائم کرتی ہیں، اس کو ویب سیریز پر نشر کیا گیا تھا، اس کی تشہیر کی گئی تھی۔ ایڈوکیٹ پاٹھک نے بتایا کہ اس ویب سیریز کے بنانے والوں کے خلاف مختلف اضلاع میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں بیگوسرائے میں بھی سابق فوجی سیل کے شمبھو کمار نے بیگوسرائے کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

      محمد رضوان نے آٹوگراف دیتے ہوئے پاؤں سے اٹھایا پاکستانی جھنڈا، سوشل میڈیا پر مچا ہنگامہ

      مونی رائے نے پہنا روایتی لباس تو دیکھ حیران ہوئے لوگ، پوچھا پرائیویٹ سوال

       

      وکیل نے بتایا کہ یہ کیس راجیو کمار کی عدالت کے ذریعے وکاس کمار کی عدالت میں منتقل کیا گیا تھا اور وہاں سے یہ وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ رشیکیش پاٹھک نے کہا کہ تمیلا رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے ان دونوں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: