ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی فلموں کی نمائش سے کھلیں گے بنگال کے سنیما ہال

سشانت سنگھ کے پرستاروں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے بنگال کے سنیما گھروں کے مالکان نے کورورنا بحران کے بعد سشانت سنگھ کی فلموں کی نمائش سے سنیما ہال کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی فلموں کی نمائش سے کھلیں گے بنگال کے سنیما ہال
سشانت سنگھ راجپوت کی فلموں کی نمائش سے کھلیں گے بنگال کے سنیما ہال

کولکاتا: نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی گتھی بھلے ہی اب تک نہ سلجھی ہو، لیکن اداکار کی موت نے ملک بھر میں ان کے چاہنے والوں کو غمگین کیا ہے۔ ملک بھر میں ان کی ناگہانی موت سے لوگوں میں بے چینی دیکھی جارہی ہے۔ سشانت سنگھ کے پرستاروں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے بنگال کے سنیما گھروں کے مالکان نے کورورنا بحران کے بعد سشانت سنگھ کی فلموں کی نمائش سے سنیما ہال کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


امسال جون کے مہینے میں ممبئی کے باندرا میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے سشانت سنگھ راجپوت کی لاش ملی تھی۔ ان کی موت کی خبر سے نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ ملک بھر کے لوگ حیران تھے۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا بحران کے بعد جب آئندہ ہفتے سے بنگال کے سنیما گھروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تو فلم کی تقسیم کار کمپنیوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی فلموں سے سنیما ہال کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ فلم ڈسٹری بیوٹرز کے عہدیداروں نے بتایا کہ شہر اور ضلع میں کم از کم 14-15 سنگل اسکرین تھیٹرز سشانت سنگھ راجپوت کی 2015 کی ہٹ فلم 'کیدارناتھ' دکھائیں گی۔ جبکہ ان کی دوسری فلموں 'سونچھیڈیا' (2019)، 'ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری' (2016) اور 'چیچور' (2019) بھی ریاست میں دوبارہ ریلیز ہوسکتی ہیں۔


سشانت سنگھ راجپوت کی لاش گزشتہ 14 جون کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع ان کے فلیٹ میں ملی تھی۔
سشانت سنگھ راجپوت کی لاش گزشتہ 14 جون کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع ان کے فلیٹ میں ملی تھی۔


ایس ایس آر سنیما پرائیوٹ کے سینئر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ستدیپ سہا نے کہا کہ 'ہم سشانت سنگھ راجپوت کی فلم دکھانا چاہتے ہیں، جس میں اچھا مواد ہے۔'' چونکہ تیوہاروں کے سیزن میں کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے، لہٰذا ہم نے ان فلموں کو دکھانے کا فیصلہ کیا ہے، جو حال ہی میں باکس آفس پر کامیاب رہی ہیں۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ سشانت سنگھ راجپوت ہر جگہ چرچا میں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ 7 مہینوں کے بعد کھل رہے سنیما گھروں کیلئے کیدار ناتھ سے شروعات کرنے کا ہمارا فیصلہ صحیح ہوگا آور لوگوں کو پسند ائے گا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 09, 2020 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading