بنگالی ٹیلی ویزن انڈسٹری سے بہت ہی دکھ بھری اور حیران کن خبر سامنے آئی ہے ۔ کولکاتہ میں بنگالی ٹی وی اداکارہ پلوی ڈے کی پھندے سے جھولتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ اتوار کی صبح پلوی کی لاش ان کے گھر سے ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی چھان بین کے بعد یہ خودکشی کا معاملہ بتایا جارہا ہے ۔
اس معاملہ میں پولیس نے غیر فطری کی موت کا معاملہ دائر کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ پلوی کی لاش ان کے گھر میں پنکھے سے لٹکی ملی ۔ پلوی کو پھندے سے لٹکا دیکھ کر انہیں فورا اسپتال لے جایا گیا ، لیکن افسوس اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی پلوی اس دنیا کو الوداع کہہ دکی تھیں ۔ اسپتال میں جاتے ہی انہیں مردہ قرار دیا گیا ہے ۔
پلوی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس اس معاملہ کی چھان بین میں لگ گئی ہے اور اداکارہ کے اس قدم کے پیھچے کی وجہ پتہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
پلوی کی اچانک خودکشی کی خبر نے ہر کسی کو حیران و پریشان کردیا ہے ۔ پلوی بنگالی ٹی وی انڈسٹری کی ایک مشہور اداکارہ تھیں ۔ وہ ٹی وی شو من مانے نہ میں لیڈ رول میں نظر آرہی تھیں ۔ پلوی کے کریئر کی بات کریں تو ٹی وی سیریل ریشم جھنپی میں کام کرنے کے بعد انہیں خاص شناخت ملی تھی ۔
پلوی اپنے فینس کی پسندیدہ تھیں ۔ ان کی اداکاری اور کرداروں کو کافی پسند کیا گیا ہے ۔ پلوی کی موت نے ان کے ساتھی اسٹارس سمیت ان کے ہر فین کو کافی غمگین کردیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔