بھاگیہ شری 90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ رہ چکی ہیں۔ بھاگیہ شری کو سب سے پہلے سلمان خان کے ساتھ فلم میں نے پیار کیا میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم سے وہ راتوں رات اسٹار بن گئے تھے۔ حالانکہ اس فلم کے بعد بھاگیہ شری لائم لائٹ سے دور ہوگئیں۔ بھاگیہ شری نے فلم ریلیز کے اگلے سال یعنی 1990 میں ہمالیہ داسانی سے شادی کرلی۔ سوشل میڈیا پر بھاگیہ شری اکثر اپنے شوہر کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے دیکھی جاتی ہیں۔ کچھ وقت پہلے بھاگیہ شری اور ہمالیہ داسانی کی جوڑی اسٹار پلس کے شوٹ اسمارٹ جوڑی میں دکھائی دی تھی۔ اس دوران داسانی نے شادی کے بعد بھاگیہ شری کے ساتھ اپنی پہلی رات کا انکشاف کیا تھا۔
ہمالیہ داسانی نے شیئر کیا مزیدار قصہ دونوں اس شو کے سب سے مشہور کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ اس شو میں دونوں نے اپنی نجی زندگی کو لے کر کئی راز کھولے۔ بھاگیہ شری اور ہمالیہ کی شادی کو 30 سال سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے، لیکن دونوں کو دیکھ کر بالکل ایسا نہیں لگتا۔ دونوں کے رمیان کی کیمسٹری کو دیکھ کر لگتا ہے کہ مانوں ان کی شادی حال فی الحال میں ہی ہوئی ہو۔ شو میں ہمالیہ داسانی نے شادی کے بعد اپنی فرسٹ نائٹ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کے بعد جب وہ اپنے کمرے میں گئے تو وہ اپنی نئی نویلی دلہن کو دیکھنے کے لیے بہت بے تاب تھے۔ انہوں نے سوچا تھا کہ وہ جاتے ہی بھاگیہ شری کا فلمی اسٹائل میں گھونگھٹ اٹھائیں گے، مگر ہوا اس کے بالکل اُلٹ۔
سلیپ ویئر میں بیٹھی تھی بھاگیہ شری ہمالیہ داسانی نے کہا، ’جب میں کمرے میں گیا تو وہ اپنے سلیپ ویئر میں بیٹھی تھی اور کہتی ہیں ہیلو بیبس ‘۔ اس کے فوراً بعد اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ سونا چاہتی تھیں۔ جب ہمالیہ نے کہانی سنانی شروع کی تو لوگوں کا خیال تھا کہ یہ کوئی رومانوی سین ہو گا لیکن اس مضحکہ خیز صورتحال کو سن کر وہاں موجود تمام لوگ ہنسنے لگے۔ آپ کو بتا دیں، ہمالیہ داسانی اور بھاگیہ شری کے دو بچے ہیں جن کا نام ابھیمنیو اور اونتیکا ہے۔ دونوں اداکاری کے میدان میں نام کما رہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔