ممبئی۔ بالی ووڈ میں بھاگیہ شری کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دل کش اداکاری سے ناظرین کودیوانہ بنایا ہے۔ بھاگیہ شری نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1989 میں آئی فلم ’ میں نے پیار کیا‘ سے کیا۔ سورج بڑجاتيا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں سلمان خان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند كيا اورفلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
اس درمیان بھاگیہ شری نے ہمالیہ داساني کے ساتھ شادی کر لی۔ شادی کے بعد بھاگیہ شری کی قید میں ہے بلبل، تیاگی، پایل اور گھر آیا میرا پردیسی جیسی کچھ فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن تمام فلمیں باکس آفس پر فلاپ رہیں ۔ اس کے بعد بھاگیہ شری نے فلموں میں کام کرنا بند کر دیا۔ سال 2001 میں آئی فلم 'ہیلو گرلس' کے ذریعے بھاگیہ شری نے ایک بار پھر بالی وڈ میں واپسی کی لیکن انہیں کامیابی نہیں ملي ۔ اس درمیان بھاگیہ شری نے بھوجپوری، مراٹھی اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔