سال 1989 میں بھاگیہ شری نے فلم میں نے پیار کیا میں سلمان خان کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔ اس فلم کے بعد بھاگیہ شری نے کافی مقبولیت حاصل کی اور وہ راتوں رات اسٹار بن گئی تھیں۔ فلم میں سلمان اور بھاگیہ شری کی شاندار کیمسٹری لوگوں کو خوب پسند آئی تھی۔ بھاگیہ شری نے سالوں پہلے ڈیکن کرانیکل کو ایک انٹرویو دیتا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سلمان خان صرف آن کیمرہ نہیں بلکہ آف کیمرہ بھی سوپر اسٹار ہیں۔ دراصل، فلم میں نے پیار کیا کی کامیابی کے بعد دونوں کو ساتھ میں ایک فوٹو شوٹ کرانا تھا۔ اس دوران فوٹوگرافر نے سلمان سے بھاگیہ شری کو کس کرنے کو کہا، جسے ایکٹر نے منع کردیا۔
جب اس واقعہ سے گھبرا گئی تھیں بھاگیہ شری بھاگیہ شری نے اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، ’وہ ایک مشہور فوٹوگرافر تھے، اب وہ نہیں رہے، وہ سلمان اور میری کچھ سنسنی خیز تصاویر لینا چاہتے تھے، اس لیے وہ سلمان کو ایک طرف لے گئے اور کہا کہ جب میں کیمرہ سیٹ کروں گا، تو آپ انہیں ہونٹوںپر کس کرلینا۔ مگر، سلمان نے صاف انکار کر دیا۔ بھاگیہ شری نے مزید بتایا کہ فوٹوگرافر کی بات سن کر وہ گھبرا گئیں۔ بھاگیہ شری نے کہا، "اس وقت ہم سب نئے تھے، اس لیے فوٹوگرافر نے سوچا کہ وہ جو چاہے کر لے گا۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ یا سلمان جانتے ہیں کہ میں پاس ہی کھڑی ہوئی تھی اور سب کچھ سن رہی تھی۔ میں ان کی بات سن کر حیران رہ گئی تھی۔‘
سلمان خان نے کس کو کہا ’نو‘ حالانکہ اس کے بعد بھاگیہ شری سلمان کا جواب سن کر حیران رہ گئی تھیں۔ سلمان نے فوٹوگرافر سے کہا کہ وہ ایسا کچھ نہیں کریں گے اور اگر انہیں اس طرح کا کوئی پوز چاہیے بھی تو انہیں بھاگیہ شری سے پہلے اس کی اجازت لینی ہوگی۔ سلمان کی یہ بات سن کر بھاگیہ شری کی جان میں جان آئی۔ اداکارہ نے کہا کہ سلمان کی بات سن کر انہیں محسوس ہوا کہ وہ صحیح لوگوں کے ساتھ کام کررہی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔