سلمان خان کی شادی کو لے کر بھاگیہ شری سے پوچھا گیا سوال، ’میں نےپیار کیا‘ اداکارہ نے کہی یہ بات
سلمان خان کی شادی کو لے کر بھاگیہ شری سے پوچھا گیا سوال، ’میں نےپیار کیا‘ اداکارہ نے کہی یہ بات
بھاگیہ شری نے سلمان خان کی شادی کے حوالے سے اپنا ردعمل واضح طور پر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مداح بھاگیہ شری کو فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' میں سلمان خان کے مقابل دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ سلمان خان کی اس فلم میں ان کی سوپر ہٹ فلم میں نے پیار کیا کی کو اسٹار بھاگیہ شری نے کیمیو بھی کیا ہے۔ اس درمیان سلمان اور بھاگیہ شری کو طویل عرصے بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھ کر فینس کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ اس درمیان بھاگیہ شری کا ایک تازہ ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں بھاگیہ شری سے سلمان خان کی شادی کو لے کر سوال پوچھا جارہا ہے۔
سلمان خان کی شادی پر بھاگیہ شری نے کہی یہ بات ایک تازہ ترین ویڈیو انسٹنٹ بالی ووڈ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان کی بھاگیہ شری کے ساتھ شادی کے حوالے سے سوال پوچھا جا رہا ہے۔ اس سوال پر بھاگیہ شری نے کہا کہ میں ان سے شادی کے لیے کیوں کہوں گی۔ اور نہ ہی میں نے انہیں کبھی شادی کے بارے میں کوئی مشورہ دیا ہے۔ جب وہ چاہیں، جیسے چاہیں۔ یہ ان کی زندگی ہے، یہ ان کا فیصلہ ہے۔
اس طرح بھاگیہ شری نے سلمان خان کی شادی کے حوالے سے اپنا ردعمل واضح طور پر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مداح بھاگیہ شری کو فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' میں سلمان خان کے مقابل دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ پریم اور سمن کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنا شائقین کے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔