உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھائی دوج: عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے بھائی کے لئے لکھا جذباتی پوسٹ، شیئر کیا ویڈیو

    بھائی دوج: عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے بھائی کے لئے لکھا جذباتی پوسٹ، شیئر کیا ویڈیو

    بھائی دوج: عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے بھائی کے لئے لکھا جذباتی پوسٹ، شیئر کیا ویڈیو

    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان نے بھائی دوج (Bhai Dooj) پر اپنے بھائی جنید خان (Junaid Khan) کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو جنید خان کے ایک ڈرامہ کا ہے۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ بھائی کے لئے جذبات میں لکھا ہوا ایک نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) سوشل میڈیا پر بہت سرگرم ہیں۔ وہ ان دنوں ڈپریشن پر سیریز میں ویڈیو شیئر کر رہی ہیں۔ وہ انسٹا گرام پر اپنی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس بار انہوں نے بھائی دوج (Bhai Dooj) پر اپنے بھائی جنید خان (Junaid Khan) کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو جنید خان کے ایک ناٹک کا ہے۔ یہ ویڈیو جنید خان کے تھیئٹر پلے ’اے فارمنگ اسٹوری’ کا ہے۔ ویڈیو میں جنید خان اپنے چہرے پر پینٹنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ ایرا خان نے بھائی دوج پر اپنے بھائی کے لئے بڑا سا نوٹ لکھا ہے۔

      ایرا خان نے لکھا ہے، ’اوہ، کیا کہنا ہے۔۔۔ کہنے کو بہت کچھ ہے۔۔۔ اسے صحیح طریقے سے کیسے کہوں؟ ہیپی بھائی دوج، جانو’۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں یہ نہیں بتا سکتی کہ تمہارے جیسا بھائی ہونے کے لئے میں کتنی شکر گزار ہوں، اس لئے میں اس دن کو سلیبریٹ کروں گی’۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Ira Khan (@khan.ira)






      ایرا خان نے مزید لکھا ہے’جنید شاندار بھائی ہے۔ میری پرسنالٹی اور زندگی میں جنید کا بہت تعاون ہے۔ پھر کچھ سال تک ہم دونوں نے الگ الگ کام کئے اور کام کرنے کے لئے ایک دوسرے سے دور رہے، جب میں واپس آئی تو جنید خان نے بتایا کہ فیض بیک اسٹیج پر مدد کرنے کے لئے لوگوں کو تلاش رہے ہیں۔ وہ بھی اس پلے میں کام کر رہا تھا’۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Ira Khan (@khan.ira)






      ایرا خان نے مزید کہا، ’جنید خان کو پروفیشنل کام کرتے ہوئے دیکھ کر بہت سکون ملا اور اس سے مجھے یہ پتہ چلا کہ وہ میرا بھائی ہونے کے علاوہ بہت کچھ ہے۔ بھائی کو دیکھ کر بہت فخر ہوتا ہے۔ ظاہر ہے کہ میں اسے کبھی کہوں گی نہیں اور وہ سوشل میڈیا پر ہے نہیں۔ اپنی زندگی میں شامل لوگوں کی تعریف کرنے کے لئے وقت نکالئے اور کسی بھی بہانے سے ایسا کریں۔ کیونکہ وہ اور آپ دونوں اس کے لائق ہیں’۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: