ایودھیا کے ایک ہوٹل سے بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے کے زیورات-موبائل ہوئے چوری، جانچ میں مصروف پولیس
ایودھیا کے ایک ہوٹل سے بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے کے زیورات-موبائل ہوئے چوری، جانچ میں مصروف پولیس
پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال رہی ہے اور چور کی پہچان کرنے میں جٹ گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس کو جانچ میں ایک مشتبہ ملا ہے۔
بھوجپوری سینما کا جانا مانا نام امرپالی دوبے پھر ایک ٹاپ ہیڈلائن کا حصہ بن چکی ہیں۔ حال ہی میں خبر آئی ہے کہ ایودھیا میں پہنچی بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے کا سامان چوری ہوگیا ہے۔ اداکارہ ایودھیا میں ایک فلم کی شوٹنگ کرنے پہنچی تھی۔ اس دوران ہوٹل کے کمرے سے ان کے موبائل فون اور گہنے سمیت کئی قیمتی سامان چوری ہوگئے ہیں۔ امرپالی نے اسے لے کر پولیس میں بھی شکایت درج کرادی ہے۔
اداکارہ کے سامان چوری ہونے سے ہوٹل میں مچا ہنگامہ معلومات کے مطابق بھوجپوری اداکارہ کی جیولری اور موبائل جمعرات کو شان ِ اودھ ہوٹل سے چوری ہوئے۔ اسی ہوٹل میں اداکارہ ٹھہری ہوئی تھیں۔ بدھ کو وہ ایودھیا دھام میں شوٹنگ کرنے کے بعد سول لائنس کے ہوٹل میں آگئی تھیں۔ اگلے دن جمعرات کو اداکارہ نے کہا کہ ان کے کمرے سے تین موبائل فون، انگوٹھیاں اور دیگر جیولری غائب ہیں۔ امرپالی دوبے کے سامان چوری ہونے کی خبر سے ہوٹل میں ہنگامہ مچ گیا۔ جس کے بعد فورا نگر کوتوالی میں پولیس کو اطلاع دی گئی اور چوری کا کیس درج کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حاملہ ہونے کی خبروں کے درمیان ڈھیلا سوٹ پہن کر ایئرپورٹ پر اسپاٹ ہوئی کیٹرینہ کیف سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال رہی ہے پولیس وہیں، پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال رہی ہے اور چور کی پہچان کرنے میں جٹ گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس کو جانچ میں ایک مشتبہ ملا ہے۔ فی الحال پولیس سرویلنس ٹیم کے ذریعے اسے پکڑنے کی کوشش میں لگ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ وہیں سی او سی ٹی شیلندر سنگھ نے کہا کہ جس مشتبہ نے چوری کے واقعہ کو انجام دیا ہے وہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے۔ ملزم اداکارہ کے کمرے کے علاوہ مزید کئی کمروں میں بھی داخؒ ہوا تھا۔ فی الحال اسے پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔