ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بھی فینس کی تفریح کررہی ہیں مونالیسا ، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران

بھوجپوری فلم انڈسٹری کی کوئن اداکارہ مونالیسا (Monalisa) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ آئے دن اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ، جس کو ان کے فینس بھی کافی زیادہ پسند کرتے ہیں ۔

  • Share this:
کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بھی فینس کی تفریح کررہی ہیں مونالیسا ، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران
اداکارہ مونالیسا ۔ (Photo:@aslimonalisa/Instagram)

بھوجپوری فلم انڈسٹری کی کوئن اداکارہ مونالیسا (Monalisa) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ آئے دن اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ، جس کو ان کے فینس بھی کافی زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ حالانکہ کچھ دنوں پہلے وہ کورونا وائرس کی زد میں آگئیں اور فی الحال وہ گھر میں ہی کوارنٹائن ہیں ، لیکن اس درمیان بھی وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں ۔ حال ہی میں اداکارہ مونالیسا نے اپنا ایک نیا ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں مونالیسا اپنے گھر کی بالکنی میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں ۔


ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اداکارہ مونالیسا ، سنگر بی پراک کے گانے بارش کی جائے پر دھماکہ دار ڈانس کررہی ہیں ۔ اداکارہ مونالیسا کے ایکسپریشنز دیکھ کر لگ ہی نہیں رہا ہے کہ وہ بیمار ہیں ۔ وہ گھر میں بھی خود کو مصروف رکھتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ فینس کی تفریح کرنا بھی نہیں بھولتی ہیں ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by MONNALLISA (@aslimonalisa)






ادھر رپورٹس کے مطابق مونالیسا کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد فی الحال ان کے شو نمک عشق کا کی شوٹنگ روک دی گئی ہے ۔ سبھی لوگوں کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہی شو کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔

بتادیں کہ مونالیسا نے نہ صرف بھوجپوری فلموں میں کام کیا ہے بلکہ وہ ہندی ، بنگالی ، تمل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں ۔ مونالیسا نے فلم بلیک میل سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ اس فلم میں مونالیسا نے سنیل شیٹی اور اجے دیوگن کے ساتھ کام کیا تھا ۔

بگ باس سے ملی شہرت

بھلے ہی اداکارہ مونالیسا بھوجپوری کی ٹاپ اداکاروں میں سے ایک تھیں ، لیکن انہیں اصلی شہرت ریئلٹی شو بگ باس سے ملی ۔ بگ باس میں مونالیسا کو کافی پسند کیا گیا تھا ۔ اتنا ہی نہیں اس شو میں مونالیسا نے وکرانت کے ساتھ شادی بھی کی تھی ۔ اس شو میں جہاں سب کے رشتے ٹوٹتے ہیں ، وہیں مونالیسا اور وکرانت یہاں شادی کے رشتے میں بندھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 06, 2021 01:43 PM IST