رانی چٹرجی کو لگی کس چیز کی لت، ویڈیو دیکھ کر آپ خود جان جائیں گے اس سوال کا جواب

رانی چٹرجی کو لگی کس چیز کی لت، ویڈیو دیکھ کر آپ خود جان جائیں گے اس سوال کا جواب

رانی چٹرجی کو لگی کس چیز کی لت، ویڈیو دیکھ کر آپ خود جان جائیں گے اس سوال کا جواب

اس ویڈیو کو انسٹا پر شیئر کرتے ہوئے رانی چٹرجی نے کیپشن میں لکھا - ’آئی ایم اے بلیک کیٹ‘ یعنی میں ایک کالی بلی ہوں... اس ویڈیو میں، رانی چٹرجی بلیک پینٹ کے ساتھ بیلک شائننگ ٹاپ پہن کر فیشن گول سیٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بھوجپوری دنیا کا مشہور نام رانی چٹرجی پھر ایک مرتبہ سرخیوں میں ہے۔ اس مرتبہ رانی چٹرجی کا کوئی گانا نہیں، بلکہ ان کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچارہی ہے۔ رانی چٹرجی انٹرنیٹ پر فٹنیس کوئن بن کر ابھری ہیں۔ جتنا انتظار رانی چٹرجی کے چاہنے والوں کو ان کے گانوں کا ہوتا ہے، اتنا ہی انتظا رانی چٹرجی کے چاہنے والے ان کی ڈائٹ اور فٹنیس ریلیٹیڈ پوسٹ کا بھی کرتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ رانی چٹرجی اپنے کسی گانے یا کسی فٹنیس ویڈیو کی وجہ سے سرخیوں میں نہیں چھائی ہیں، بلکہ اس مرتبہ ان کا ’بلیک فیور‘شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔



    دیکھیے تو کس طرح ویڈیو میں رانی چٹرجی جیکلن فرنانڈیز کے گانوں پر اپنی بل کھاتی اداوں کا جادو بکھیر رہی ہیں۔ آئینہ میں دیکھ کر رانی چٹرجی زبردست ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ 10 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں رانی چٹرجی نے کمال کے تاثرات دیے ہیں۔ ساتھ ہی ریڈ ہاٹ لپ اسٹک ان کے اس آل بلیک لُک کو اور زیادہ قاتلانہ بنارہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کمائی کے معاملے میں کسی سے کم نہیں ہے عالیہ بھٹ،فلموں کے ساتھ بزنس سے ہوتی ہے زبردست کمائی




    یہ بھی پڑھیں:

    ٹھمک ٹھمک کر ناچی گوری ناگوری، ہریانوی ڈانسر کا ایک اور ویڈیو ہوا وائرل


    اس ویڈیو کو انسٹا پر شیئر کرتے ہوئے رانی چٹرجی نے کیپشن میں لکھا - ’آئی ایم اے بلیک کیٹ‘ یعنی میں ایک کالی بلی ہوں... اس ویڈیو میں، رانی چٹرجی بلیک پینٹ کے ساتھ بیلک شائننگ ٹاپ پہن کر فیشن گول سیٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں رانی چٹرجی سانگ ’لت لگ گئی ‘پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ رانی چٹرجی کی اس ویڈیو پر 5000 سے زائد ناظرین نے لائک بٹن دبا کر ان پر اپنی محبت کی بارش کی ہے۔ کوئی انہیں خوابوں کی ملکہ کہہ رہا ہے تو کوئی ان کی شاندار اداکاری کی تعریف کر رہا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: