ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پون سنگھ اوراکشرا سنگھ کا سب سے بولڈ بھوجپوری گانا، 6 کروڑلوگوں نےدیکھا

اس بھوجپوری گانے میں پون سنگھ اوراکشرا سنگھ کا شانداررومانس دیکھنے کومل رہا ہے۔

  • Share this:
پون سنگھ اوراکشرا سنگھ کا سب سے بولڈ بھوجپوری گانا، 6 کروڑلوگوں نےدیکھا
پون سنگھ اوراکشرا سنگھ کا بھوجپوری گانا۔

بھوجپوری سنیما کی سب سے سپرہٹ چوڑی پون سنگھ اوراکشرا سنگھ ان دنوں سب سے متنازعہ جوڑی  بنی ہوئی ہے۔ حال ہی میں دیئےایک انٹرویوکےدوران جہاں اکشرا نے پون سنگھ کےساتھ اپنےرشتے کی بات قبول کی ہے۔ وہیں یہ بھی بتایا ہےکہ یہ رشتہ کافی برے نوٹ پرختم ہوا تھا۔ وہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے پون پرانہیں انڈسٹری سے نکلوانے کی سازش رچنےکا الزام بھی لگایا تھا۔ اسی درمیان پون سنگھ اوراکشرا کا ایک رومانٹک گانا زبردست وائرل ہورہا ہے۔ اس گانےکواب تک 6 کروڑسے بھی زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔


یہ  گانا  بھوجپوری  فلم  'پون راجا' کا ہے۔ اس فلم کے سبھی گانے خوب پسند کئےگئے، لیکن اس کےایک گانے'للیا' کوبولڈ اورسب سےزیادہ دیکھا جانے والا بھوجپوری گانا مانا گیا۔ یہ گانا منوج مطلبی نےلکھا ہے۔ اس گانے کی خاص بات پون سنگھ اوراکشرا کی جوڑی تو ہے ہی، ساتھ ہی اس میں اکشرا کے ساتھ پون زبردست رومانٹک سین بھی دیتے نظرآرہے ہیں۔ اس گانےمیں ان دوبھوجپوری سپراسٹارس کی کیمسٹری دیکھنےلائق ہے۔ یہاں دیکھیں وائرل ہو رہا یہ بھوجپوری گانا۔




اس گانے میں اکشرا سنگھ بے حد بولڈ اندازمیں دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے گولڈن شمری ٹاپ پہنا ہوا ہے اوراس کے ساتھ  نیلی رنگ کی لانگ اسکرٹ۔ وہیں پون سنگھ اس گانے میں پنک اورسفید رنگ کی ٹی شرٹ میں دکھائی دے رہےہیں۔ رومانٹک سین اوردھماکہ خیز ڈانس سے بھرا یہ گانا خوب دیکھا جارہا ہے۔
First published: Aug 10, 2019 05:05 PM IST