ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Exclusive: بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ کا انکشاف- ’میں نے اپنے سامنے اداکارہ کو ڈرگس لیتے دیکھا ہے’

نیوز 18 ڈیجیٹل سے خاص بات چیت میں اکشرا سنگھ (Akshara Singh) نے انوبھو سنہا (Anubhav Sinha) کے ’ننگا ناچ’ والے بیان کے ان لوگوں پر بھی تنقید کی، جو اس وقت خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

  • Share this:
Exclusive: بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ کا انکشاف- ’میں نے اپنے سامنے اداکارہ کو ڈرگس لیتے دیکھا ہے’
بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ کا انکشاف- ’میں نے اپنے سامنے اداکارہ کو ڈرگس لیتے دیکھا ہے

ممبئی: روی کشن (Ravi Kishan) کے پارلیمنٹ میں دیئے بیان کے بعد بالی ووڈ (Bollywood) کے مشہور فلمساز انوبھو سنہا (Anubhav Sinha) نے جب پوری بھوجپوری فلم انڈسٹری کے لئے غلط الفاظ کا استعمال کیا تو اداکارہ اور سنگر اور بھوجپوری کی ’کنگنا رانوت’ کے نام سے مشہور اکشرا سنگھ نے آواز اٹھائی۔ انہوں نے نیوز 18 ڈیجیٹل سے خاص بات چیت میں انوبھو سنہا کے ’ننگا ناچ’ والے بیان کے ساتھ ان لوگوں پر بھی نشانہ سادھا جو اس وقت خاموشی اختیار کرچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ٹی وی انڈسٹری میں بھی ڈرگس استعمال ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔


کنگنا رانوت نے ڈرگس پر بولا تو ہنگامہ ہوگیا


نیوز 18 ڈیجیٹل سے خاص بات چیت میں اکشرا سنگھ نے کہا کہ کنگنا رانوت کے خوابوں پر جب ٹوٹ رہا تھا تب کوئی سامنے نہیں آیا، لیکن جیسے ہی ڈرگس کا معاملہ سامنے آیا اور لگا کہ اب سارے نام اور کالے کارنامے کھل کر سامنے آجائیں گے تب آپ ہرکوئی سامنے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظاہر کررہا ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ ہرکوئی اس بات کو سمجھ رہا ہے۔


ٹی وی میں کام کرتے ہوئے دیکھا یہ سب

بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ نے اس بات چیت میں انکشاف کیا کہ ٹی وی میں انہوں نے جب کام کرنا شروع کیا تو انہوں نے یہ سب دیکھا۔ ایک قصہ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک گروپ بناکر پارٹی یا کسی کونے میں بیٹھ کر انجوائے (تفریح) کے نام پر لوگ یہ سب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سب دیکھ کر ڈر لگتا تھا، پھر لگتا تھا کہ یہ غلط ہے۔

اکشرا سنگھ (Akshara Singh) نے انوبھو سنہا (Anubhav Sinha) کے ’ننگا ناچ’ والے بیان کے ان لوگوں پر بھی تنقید کی، جو اس وقت خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
اکشرا سنگھ (Akshara Singh) نے انوبھو سنہا (Anubhav Sinha) کے ’ننگا ناچ’ والے بیان کے ان لوگوں پر بھی تنقید کی، جو اس وقت خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔


جب ماں سے کیا تھا اس بات کا ذکر

انہوں نےکہا کہ جب میں نے ایک دن اس بات کا ذکر اپنی ماں سے کیا تو انہوں نے (ماں) کہا کہ کوئی ضرورت نہیں ہے، وہاں جانے کی، یہ سب غلط کام ہے۔ اکشرا سنگھ نے کہا کہ میری ماں نے مجھے بہت موٹیویٹ کیا اور تب سے ہی مجھے یہ سمجھ آرہا ہے کہ اگر گروپ بناکر ایک کونے میں یہ کچھ کر رہے ہیں تو یہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب وہاں عام مانا جاتا ہے، لیکن یہ سب ہونا نہیں چاہئے۔

ڈرگس کی وجہ سے برباد ہو رہی ہے آنے والی نسل

ڈرگس کو لے کر انہوں نے کہا کہ ان سب چیزوں کی وجہ سے ہماری آگے آنے والی نسل برباد ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اپنے من میں غلط روایت بنا رکھی ہے کہ اگر وہ ایسا کریں گے تو ان کی اداکاری میں مزید سدھار ہوگا۔ اکشرا سنگھ نے کہا کہ میں نے کئی آرٹسٹس سے ایسا بھی سنا ہے کہ ایسا کرنے سے کنسنٹریشن بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ لوگوں کی سوچ پر منحصر کرتا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 18, 2020 11:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading