بھوجپوری فلم ڈائریکٹر سبھاش چندر تیواری کی مشتبہ موت، ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد

بھوجپوری فلم ڈائریکٹر سبھاش چندر تیواری کی مشتبہ موت

بھوجپوری فلم ڈائریکٹر سبھاش چندر تیواری کی مشتبہ موت

Bhojpuri Film Director Subhash Chandra Tiwari Death: موت کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا۔فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد کئی اداکار ایک دن پہلے ہی واپس چلے گئے تھے۔ جبکہ ڈائریکٹر بدھ کو واپس لوٹنے والے تھے۔ پورا معاملہ رابرٹس گنج کوتوالی علاقہ کا ہے۔ فی الحال پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Sonbhadra, India
  • Share this:
    سون بھدر: بھوجپوری فلم ڈائریکٹر سبھاش چندر تیواری کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ ان کی لاش سون بھدر کے ایک ہوٹل کے کمرے سے ملی۔

    فلم 'دو دل بندھے ایک ڈوری سے' کی شوٹنگ ضلع میں گزشتہ 12 مئی سے چل رہی تھی۔ جس کی وجہ سے سبھاش چندر تیواری ایک پرائیویٹ ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

    نہیں کم ہوا خطرہ! ہر چار منٹ میں کورونا سے ہو رہی ہے ایک موت، ماہرین نے جاری کی وارننگ

    Azam Khan: ایس پی لیڈر اعظم خان کو بڑی راحت، جس معاملے میں گئی تھی اسمبلی رکنیت، اس میں عدالت نے کیا بری

    موت کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال بھجوا دیا، فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد کئی اداکار ایک روز قبل ہی واپس چلے گئے تھے، جب کہ ہدایت کار بدھ کو واپس جانے والے تھے۔

    پورا معاملہ رابرٹس گنج کوتوالی علاقہ کا ہے۔ فی الحال پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔
    Published by:sibghatullah
    First published: