ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کاجل راگھوانی کو چھوڑ اس اداکارہ کے ساتھ رومانس کرتا نظر آیا یہ بھوجپوری اسٹار ، ویڈیو وائرل

اس بھوجپوری گانے کے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں ریتو کی ٹکر سے ایک سائیکل سے گر جاتی ہے ۔ سائیکل پر سوار شخص کی مدد کیلئے آئے کھیساری ، ریتو پر فدا ہوجاتے ہیں اور پھر گانا شروع ہوجاتا ہے ۔

  • Share this:
کاجل راگھوانی کو چھوڑ اس اداکارہ کے ساتھ رومانس کرتا نظر آیا یہ بھوجپوری اسٹار ، ویڈیو وائرل
کاجل راگھوانی کو چھوڑ اس اداکارہ کے ساتھ رومانس کرتا نظر آیا یہ بھوجپوری اسٹار ، ویڈیو وائرل

بھوجپوری فلموں کے اسٹار کے ساتھ ساتھ ان کے گانوں کی بھی ایک الگ ہی فین فالوئنگ ہے ۔ بھوجپوری فلموں کے گانے طویل عرصہ تک ناظرین کی زبان پر رہتے ہیں ۔ اب لالی پاپ لگیلو کو ہی دیکھ لیجئے ، یہ گانا ابھی تک کافی مشہور ہے اور لوگوں کے زبان پر ہے ۔ تاہم فی الحال ہم یہاں کھیساری لال کے ایک مشہور گانے کی بات کررہے ہیں ۔ یہ گانا فلم مہندی لگا کے رکھنا سے ہے ۔ لگا کے فیئر اینڈ لولی نام کے اس گانے میں کھیساری لال یادو کے ساتھ اداکارہ ریتو سنگھ نظر آرہی ہیں ۔

اس بھوجپوری گانے کے ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں ریتو کی ٹکر سے ایک سائیکل سے گر جاتی ہے ۔ سائیکل پر سوار شخص کی مدد کیلئے آئے کھیساری ، ریتو پر فدا ہوجاتے ہیں اور پھر گانا شروع ہوجاتا ہے ۔ اب گانے کے سنگرس کی بات کریں تو کھیساری لال یادو نے اس کو خود ہی گایا ہے اور ان کا ساتھ خوشبو جین نے دیا ہے ۔ یہاں دیکھیں یہ دھماکہ دار بھوجپوری گانا ۔


یوں تو کھیساری لال یادو کی جوڑی سب سے زیادہ کاجل راگھوانی کے ساتھ ہٹ ہوتی ہے ۔ حالانکہ رومانس کے معاملہ میں کھیساری خود کو بھوجپوری فلموں کا شاہ رخ خان ثابت کرچکے ہیں ۔ وہ اکشرا سے لے کر امرپالی دوبے جیسی بڑی اداکاراوں کے ساتھ بھی اپنی شاندار کیمسٹری دکھا چکے ہیں ۔

First published: Jan 26, 2020 02:33 PM IST