ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بھوجپوری اداکارہ شوبھی شرما کے ساتھ "سہاگ رات" کے سین میں نظر آیا یہ مشہور اداکار ، ٹریلر وائرل

فلم کا اختتام سسپنس سے بھرپور ہے ۔ فلم میں کئی ایسی چیزیں ہیں ، جو ناظرین کو کافی پسند آسکتی ہیں ۔

  • Share this:
بھوجپوری اداکارہ شوبھی شرما کے ساتھ
بھوجپوری اداکارہ شوبھی شرما کے ساتھ "سہاگ رات" کے سین میں نظر آیا یہ مشہور اداکار ، ٹریلر وائرل

بھوجپوری سپر اسٹار کھیساری لال یادو ، شوبھی شرما اور پوجا گنگولی اسٹارر رینو وجے فلم انٹرٹینمنٹ اور بلیو انٹرٹینٹ کے بینر تلے بنی بھوجپوری فلم ایک سازش جال کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا ہے ۔ فلم کا ٹریلر انٹر 10 میوزک بھوجپوری کے یوٹیبوب چینل سے ریلیز کیا گیا ہے ۔ اس فلم کے ٹریلر کو 19 گھنٹوں میں 767242 مرتبہ دیکھا گیا ہے ، جو ایک ریکارڈ ہے ۔ فلم کے ٹریلر کے مطابق فلم کی کہانی عشق اور پیسے پر مبنی ہے ۔


فلم میں کھیساری لال یادو کو اداکارہ پوجا گنگولی سے محبت ہوجاتی ہے ۔ لیکن پیسے کا زور ایسا چلتا ہے کہ پوجا ، کھیساری کو چھوڑنے کیلئے مجبور ہوجاتی ہیں ۔ ایسے وقت میں کھیساری کے پاس شوبھی شرما کی انٹری ہوتی ہے ، لیکن ایک سچے عاشق کی طرح کھیساری ، پوجا اور اس کے عاشق کو ملوانے کا فیصلہ کرلیتے ہیں ۔




فلم کا اختتام سسپنس سے بھرپور ہے ۔ فلم میں کئی ایسی چیزیں ہیں ، جو ناظرین کو کافی پسند آسکتی ہیں ۔ ایکشن ، جذبات ، گانا اور ڈائیلاگ فلم کی خوبصورتی ہے ۔

ٹریلر میں فلم کے سبھی فنکار اپنا کردار شاندار طریقہ سے ادا کرتے نظر آرہے ہیں ۔ فلم کے پروڈیوسر بابو تیارگی اور سنجے اگروال ہیں ۔ فلم میں کھیساری لال یادو ، پوجا گنگولی اور شوبھی شرما کے ساتھ منیش چترویدی ، ایاز خان ، شمیم خان ، دیپک سنہا ، مہیش آچاریہ ، دھاما ورما بھی اہم کردار میں ہیں ۔
First published: Feb 11, 2020 10:00 PM IST